تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں مضمرہے: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سیدمحمدکفیل بخاری نے کہاہے کہ اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت کے بغیرزمین پرپھیلاہوا فساد ختم نہیں ہوسکتا،ہمارے تمام مسائل کا حل اللہ کی بندگی اختیار کرنے میں مضمرہے۔مرکزی دفتراحرارنیومسلم ٹاؤن لاہورمیں درس قرآن کریم کی ماہانہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ موجودہ سیاسی محاذ آرائی نے ملک کی بنیادوں کو ہلاکر رکھ دیاہے یہ سب کچھ عالمی استعماری ایجنڈے کی تابعداری کا لازمی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین انسانیت کی فلاح کی ضمانت نہیں دے سکتے کیونکہ ان قوانین سے طبقاتی کشمکش جنم لیتی ہے۔انہوں نے احرارکارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں حکومت الہٰیہ کے قیام،ملکی سالمیت اور عقیدہ  ختم نبوت کے تحفظ کے دفاع کے لیے وقف کردیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی یہودونصاریٰ کے مہرے بن کر عالمی سطح پر اسلام اور مسلمانوں کیخلاف صف آراہیں اورپاکستان کے ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرانا چاہتے ہیں،لیکن تقویٰ اور جہاد سے معمور پاک فوج کے ہوتے ہوئے ہمارے جغرافیے کوکوئی خطرہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام برصغیر کی سب سے پہلی جماعت تھی جس نے امت مسلمہ کو قادیانیت کے خلاف ایک پیج پر جمع کیا اور حضرت امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری کی سر پرستی میں قادیان میں جا کر کے اسلام کی دعوت دی اور آج بھی مجلس احرار اسلام اپنے دعوتی مشن کو لے کر پوری دنیا میں کام کر رہی ہے جس کے نتیجہ میں دن بدن غیرمسلمین بالخصوص قادیانی دائرہ اسلام میں داخل ہو رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.