ہارون بلور کی شہادت پر افسوس،دھماکہ سیکورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے: محمد قاسم چیمہ
احرار اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے چیئرمین محمد قاسم چیمہ نے ہارون بلور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے سیاسی سرگرمیوں کو نہیں روکا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ بم دھماکے میں ملوث افراد انسان کہلانے کے لائق نہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور بم دھماکہ بزدلانہ کاروائی ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قاسم چیمہ نے کہا کہ ہارون بلور کی کارنر میٹنگ میں بم دھماکہ سیکورٹی صورتحال پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں دہشت زدہ ماحول پیدا کرکے پاکستان کو ناکام ریاست ڈکلیئر کرانا چاہتی ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ انتخابی امیدواروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے۔