تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

ن لیگ نے قادیانیت نوازی کے ریکارڈقائم کیے، عمران خان کی حکومت کوچاہیے ن لیگی حکمرانوں کے انجام سے سبق حاصل کرے: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ ہماری جماعت قرآنی اصول پرعمل پیرا ہے کہ ’’نیکی کے کام میں تعاون اور برائی کے کام میں مخالفت کی جائے گی‘‘۔لاہورسے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ سے ملاقات اورضروری مشاورت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت جواچھاکام کرے گی اس کی تائیداورجوغلط کام ہوگا اس کی مخالفت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے دین دشمنی اورقادیانیت نوازی کے ریکارڈقائم کیے تھے ،سووہ ان کاخمیازہ بھی بھگت رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آنے والی عمران خان کی حکومت کوچاہیے کہ وہ ن لیگی حکمرانوں کے انجام بدسے سبق حاصل کرے اورسب کچھ اللہ تعالیٰ سے ہونے کے یقین پرقائم رہتے ہوئے بیرونی مداخلت کوکلیۃً مسترد کردے ۔سید محمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ اورڈاکٹر محمد آصف نے باہمی مشاورت سے طے کیاکہ 14اگست کویوم آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔21اگست کوسیدعطاء اللہ شاہ بخاری مرحوم کے یوم وفات پران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاجائیگاجبکہ 6ستمبر کواحرار کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں منعقدہوگااور 7ستمبر ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کویوم قرارداداقلیت کے طورپرمنایاجائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.