تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

نواز شریف اور شہباز شریف کی مسلم لیگ قادیانیوں کو نوازنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا ہے کہ برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق احمد جو سقہ بند قادیانی ہے عالمی طاقتوں کا مہرہ بن کر پاکستان سے ہمدردی جتا رہا ہے جب کہ قادیانی جماعت اپنے مذہبی عقیدہ کے اعتبار سے اکھنڈ بھارت کا عقیدہ رکھتی ہے اور اسلام اور وطن عزیز کے خلاف سازشوں میں قادیانی پیش پیش ہیں۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تبصرہ اور رد عمل میں کہا ہے کہ علامہ اقبال مرحوم کے بقول ”قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں“ جب کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مسلم لیگ قادیانیوں کو نوازنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھ رہی۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ طارق احمد مشہور زمانہ قادیانی ہے اورلندن میں بیٹھ کر یو این اے کی آڑ لے کر قادیانیوں کو اکاموڈیٹ کر رہا ہے، شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری اور حکمران رجیم سے اس کی ملاقاتیں کسی بڑے خطرے سے کم نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل آنجہانی قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کو محب وطن قرار دے رہے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ مسلم لیگ قادیانیت نوازی کا کردار دہرانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اتحادی جماعتوں نے اس صورتحال کا نوٹس لے کر اس کامکمل سد باب نہ کیا تو ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نومبر میں آل پارٹیز اجلاس بلا کر لائحہ عمل طے کرے گی۔ علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ ختم نبوت رابطہ کمیٹی ساہیوال کے زیر اہتمام قاری بشیر احمد حبیب اور اظہر رفیق کی یاد میں آج ہفتہ کو بعد نماز مغرب ولدیہ ہال ساہیوال میں شہدائے ختم نبوت کانفرنس منعقدہو گی جس میں تمام مکاتب فکر کے رہنماء شرکت و خطاب کریں گے جب کہ بعد نماز عصر مجلس احرار اسلام ساہیوال کے زیر اہتمام مسجد نور ہائی سٹریٹ سے ختم نبوت ریلی نکالی جائے گی، شرکائے ریلی شہدائے ختم نبوت چوک تک جائیں گے جہاں مقررین شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ریلی کی قیادت حاجی عبداللطیف خالد چیمہ، قاری منظور احمد طاہر، قاری بشیر احمد رحیمی، قاری عتیق احمد، قاری سعید ابن شہید، مولانا پیر جی عبدالباسط، چودھری افضل حق، حافظ محمد اسامہ عزیر اور دیگر رہنماء کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ ریلی میں مختلف جماعتوں کے رہنماء بھی شرکت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.