تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مولانا محمد عبداﷲ کے رخصت ہو جانے سے تمام دینی حلقے ان کی شفقت و سرپرستی سے محروم ہو گئے. مجلس احرار

مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ، نائب امیر سید محمد کفیل شاہ بخاری ،سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ اور قاری محمد یوسف احرار نے جمیعتِ علماء اسلام پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ حضرت مولانا محمد عبداﷲ (بھکر ) کے انتقال پُر ملال رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی اوران کی طویل دینی و تحریکی اور تعلیمی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ان رہنماؤں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حضرت مولانا محمد عبداﷲ کے رخصت ہو جانے سے تمام دینی حلقے ان کی شفقت و سرپرستی سے محروم ہو گئے ہیں ۔مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنما پروفیسر خالد شبیر احمد ،مولانا محمد مغیرہ،میاں محمد اویس ،ڈاکٹر عمر فاروق احرار ، مولانا تنویر الحسن نقوی،قاری محمد قاسم ،حافظ محمد ضیا ء اﷲ ہاشمی نے بھی حضرت مولانا محمد عبداﷲ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حضرت مولانا محمد عبداﷲ مرحوم تمام دینی حلقوں میں یکساں احترام کی نظر میں دیکھے جاتے تھے۔ان کی خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گااو ر کی ان کی جدوجہد نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.