ساہیوال: مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال کے عہدیداران کا اہم اجلاس مدرسہ عربیہ رحیمیہ چک نمبر 42/12L چیچہ وطنی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت ضلعی امیر محمد قاسم چیمہ نے کی۔ اراکین سے خطاب کرتے ہوئے محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ منکرین ختم نبوت کا تعاقب ہر فورم پر کیا جائے گا، اجلاس میں تنظیمی امور زیربحث آئے، باہمی رابطہ مہم، ختم نبوت کورسز، کانفرنسز، جماعتی اجلاس و تنظیمی ڈھانچے کے حوالے اہم امور پر مشاورت اور فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں حافظ اسامہ عزیر، مولانا محمود، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا سرفراز معاویہ، اسامہ عربی، محمد عرفان، محمد اکمل، حافظ مغیرہ خالد، قاضی ذیشان آفتاب، قاضی عبدالقدیر و دیگر شریک ہوئے۔