تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

معروف ناول نگار اشتیاق احمد کے انتقال پر تعزیت

لاہور:مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاری محمد یوسف احرار ،سیکرٹری اطلاعات و نشریات میاں محمد اویس نے روز نامہ اسلام ’’ بچوں کے اسلام ‘‘کے ایڈیٹر اور معروف ناول نگار اشتیاق احمد کے انتقال پر تعزیت اور گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دعا مغفرت کی ہے اور کہا ہے کہ اشتیاق احمد نے اپنی تحریروں ،اصلاحی ناولوں او ر ’’ بچوں کے اسلام‘‘ کے ذریعے نسل نوکی ذہنی ،اخلاقی،دینی،اعتقادی اور تعلیمی تربیت کرنے میں جو مؤثر قردار ادا کیا ااس کو صدیوں یا د رکھا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اشتیاق احمد ایک پوری نسل کاعقیدہ درست کر گئے ہیں۔جس کا نتیجہ ساتھ ساتھ بھی آرہا ہے اور مستقبل میں بھی نظر آئے گا۔انھوں نے کہا کہ اشتیاق احمد اپنی تحریروں کے ذریعے نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے جو گرا نقدر اور ہمہ جہت مثبت قردار ادا کیا آج کی نسل کو اس سے رہنمائی ہی لیتے رہنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اشتیاق احمد نے بچوں اور بچیوں میں عقید�ۂختم نبوت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور وہی نوجوان تحفظ ختم نبوت کے کارکن بن گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.