تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی قراردادیں

مجلس احرار کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس کی قرار دادوں میں ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش کے اعلان اور مسلم خواتین پر نقاب کی پابندی کی مذمت کی گئی اور اسے پرسنل لاء اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کے منافی قرار دیا گیا۔ دوسری قرار داد میں نگران حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ قادیانیوں کو آئین کے دائرے میں رہنے کا پابند بنائے اور چناب نگر کے داخلی وخارجی راستوں پر قادیانیوں کی طرف سے رکاوٹوں کو فی الفور ختم کیا جائے۔ ایک قرار داد میں مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی افواج کی طرف سے مسلمانوں پر کیے جانے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ مداخلت کر کے کشمیری مسلمانوں کو حق رائے دہی دلوایا جائے۔ اجلاس میں ہندوستان کی جانب سے پاکستان کے حصے کے پانی کو روکنا آبی جارحیت قرار دیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں گزشتہ دنوں انتقال کرجانے والے زعیم احرار مولانا سید عطاء المومن بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.