چیچہ وطنی ( پ ر ) مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے ناظم حکیم حافظ محمد قاسم نے کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ واہل بیت کے زیر انتظام وکلاء کمیٹی قائم کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا اس وقت ناموس صحابہ کرام کے تحفظ کے لیے عوامی جدوجہد کے ساتھ قانونی کارروائی کرکے ہی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بدبخت اور فرقہ پرست عناصر کے خلاف آئین اور قانون کے دائرے میں ان کا سدباب کرنے کےلئے عدالت کے کٹہرے میں لاکر سزا دلوائی جائے۔