تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مبارک احمد ثانی ضمانت، تحریف قرآن کیس کی سماعت میں تاخیر پر تشویش

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے قادیانی مبارک ثانی ضمانت و تبلیغ قادیانیت کے متنازعہ فیصلہ پر نظر ثانی کیس کی سماعت جو 28 مئی 2024ء کو ھونا تھی نامعلوم وجوہات کے پیش نظر سماعت کے لیے 29 مئی 2024ء مقرر کی ہے ۔ جبکہ عدالت عظمی نے اپنے حکم نامے میں اس امر کا اظہار کیا ھے کہ عدالت عظمی اپنی سہولت کے لیے مزید تاریخ تبدیل کر سکتی ھےجس سے تحفظ ختم نبوت کے لئے کام کرنے والے حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ھے ۔ 

   پوری قوم کی نظریں اس اہم مقدمے کے فیصلے پر ہیں- ہم امید کرتے ہیں کہ جناب چیف جسٹس مزید تاخیر نہیں کریں گے اور آئین کی روشنی میں قومی امنگوں کے مطابق جلد فیصلہ صادر فرمائیں گے

     تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ آیت کریمہ اور درود شریف کا ورد شروع کر دیں – اللہ تعالٰی کی بارگاہ میں مسلسل دعائیں جاری رکھیں – اللہ تعالٰی جج صاحبان کو صحیح فیصلہ کر نے کی توفیق عطاء فرمائے 

   سید محمد کفیل بخاری 

امیر مجلس احرار اسلام پاکستان

مبارک-احمد-کیس

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.