تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے: ناصر ہاشمی

خان پور (پ ر) مجلس احرار اسلام خانپور تحصیل کے امیر ناصرہاشمی، حافظ عمر فاروق، محمد بلال درخواستی، مولانا عبیداللّٰه انور نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ لاہور موٹروے افسوس ناک ہے، خاتون سے زیادتی میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ریاست مدینہ کا مذہبی کارڈ استعمال کرکے عوام کے جذبات سے کھیل رہی ہے۔ احرار رہنماوں کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا تھا جبکہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد خواتین اور معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت وقت لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی نہیں بنا سکتی تو انہیں حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث جنسی درندوں کو سرعام پھانسی کی سزا دی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.