چیچہ وطنی (پ ر) مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب نائب امیر احرار مجاہد ختم نبوت عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر نگرانی اور ممتاز سماجی شخصیت شیخ عبد الغنی کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں پیرجی عزیز الرحمن ( جمعیت علمائے اسلام) مولانا غلام نبی معصومی،( جمعیت علمائے پاکستان) مولانا عبدالغفار(جمعیت اہلحدیث) معروف مذہبی سکالرز حافظ عابد مسعود ڈوگر ،مولانا منظور احمد ، محمد قاسم چیمہ ، حافظ محمد مغیرہ خالد ، حافظ احسن منظور ،حکیم حافظ محمد قاسم نے شرکت وخطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ایک صدی پر محیط طویل جدو جہد اور بے مثال قربانیوں کے بعد یہ خطہ اسلام کے نفاذ کے نام پر حاصل کیا گیا تھا لیکن بانی پاکستان کے اصولوں سے انحراف بلکہ غداری کی گئ کہ آج ہم معاشی وسیاسی ابتری کا شکار ہیں اور اپنے مسائل کے حل کے لئے دستور حیات قرآن کریم کی بجائے کہیں اور تلاش کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ پاکستان کے لیے عزت وآبرو کی قربانی دینے والے مردوزن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا اور پچھتر سال سے ہم پستے ہی چلے جا رہے ہیں آج بھی ہم اسوہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر عمل پیرا ہو جائیں تو ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں ۔جس کے لیے اتحادویگاگنت کے ساتھ منزل کا تعین کرنا ہوگا مقررین نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر مجاہد ختم نبوت عبد اللطیف خالد چیمہ پر زبان بندی کے سرکاری حکم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ضلعی امن کمیٹی کے ارکان سے کہا کہ چیمہ صاحب ایک پرامن شخصیت ہیں ان پر پابندی کا اپنا کردار ادا کریں
۔تقریب میں اکھنڈ بھارت کے حامی قادیانی گروہ کی اسلام دشن اور وطن دشمن سرگرمیوں پر شدید تنقید کی گئ۔