تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قوم کو مختلف محاذوں پر الجھانے کی سازش کی جارہی ہے : سید محمد کفیل بخاری

چناب نگر(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن چومکھی جنگ لڑ رہے ہیں قوم کو مختلف محاذوں پر الجھانے کی سازش کی جارہی ہے اپنے دین اور وطن کے استحکام کے لئے تدبر حسنؓ اورجذبۂ حسینیؓ کی ضرورت ہے ۔وہ جامع مسجد احرارچناب نگر میں ’’سالانہ مجلس ذکر حسینؓ ‘ ‘ سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے ،امن پسندی کی تاریخ بھی اتنی ہی قدیم ہے جتنی دہشت گردی۔یہودونصاریٰ نے دہشت گردی اور شدت پسندی کا بازار گرم کیا اور زمین کو ظلم وفساد سے بھر دیا جبکہ پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کی زمین سے فتنہ و فساد ختم کرکے عدل وانصاف اور امن وسلامتی کا نظام قائم کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہادتِ عمر فاروقؓ ،شہادتِ عثمان ذوالنورینؓ اورسانحۂ کربلا میں قافلۂ حسینی کی شہادتیں یہودانِ خیبر،روم کے نصاریٰ اور مجوسانِ فارس کے انتقام اور دہشتگردی کی بدترین کاروائیاں تھیں ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ عصرحاضر کا عالمی طاغوت بھی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف دہشت گردی کررہا ہے ،انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی سلامتی،دفاع اور استحکام ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔پاکستان اسلام کی بنیاد پر قائم ہوا ،ملک کی ترقی واستحکام نفاذاسلام سے ہی وابستہ ہے ،انہوں نے کہا کہ لبرل پاکستان کا شوشہ عالمی طاغوت کا ایجنڈا ہے آئین میں ریاست کی بنیاد اور مقصد دونوں طے ہیں لبرل پاکستان کا تصور آئین اور اس کی روح کو ختم کرنے کی خوف ناک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا ویژن اقبالؒ اور قائدؒ کے تصور اورنظریہ کے منافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاکستان کی نظریاتی سرحدوں اور فوج جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے عوام اور فوج ہر قیمت پر ان سرحدوں کی حفاظت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر شہداء اسلام کے ساتھ ہمارا فکری اور اعتقادی رشتہ مضبوط ہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کونقصان نہیں پہنچا سکتی ،انہوں نے کہا کہ حکمران آئین کی بالا دستی احترام اور عمل درآمد کو یقینی بنائیں ،حکمران آئین پر عمل کریں گے تو پاکستان امن وسلامتی اور محبت وآشتی کا گہوارہ بن جائے گا اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.