تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عمران خان فوادچودھری کے متنازع بیان پر نوٹس لیں: سید محمد کفیل بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمدکفیل بخاری اورسیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے عشرۂ ختم نبوت کے سلسلہ میں مرکزاحرار  مسجدعائشہ صدیقہؓ سبزمنڈی اوکاڑہ میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری کی طرف سے سکہ بندقادیانی عاطف میاں کوایڈوائزری کونسل میں شامل کرنے پراعتراض کرنے والوں کو انتہاپسند کہنے پرشدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی انتہاپسندی کے ذریعے حکمرانوں اورسیاسی جماعتوں نے ملک کا کباڑا کرکے رکھ دیاہے ۔انہوں نے کہاکہ فوادچودھری یہ بتائیں کہ وہ کس کی زبان بول رہے ہیں کہیں ایساتو نہیں ہے کہ وہ عالم کفر وارتدادکی زبان بول رہے ہوں انہیں فوری وضاحت کرنی چاہئے اورعمران خان کواس کا نوٹس لینا چاہیے ۔سید محمدکفیل بخاری نے ختم نبوت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فوادچودھری ہوش کے ناخن لیں ،انہوں نے پاکستانی عوام کی اکثریت کوانتہاپسندکہہ کرعوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ لبرل فاشسٹ تو وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کی تقریرکوبھی انتہاپسندی قراردے رہے ہیں ،یورپ وامریکہ ،قادیانیوں کوغیرمسلم قراردینے کی آئینی ترمیم کوبھی انتہاپسندی قراردے کراسے ختم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔توکیافواد چودھری بھی ان کی ہم نوائی میں اسے انتہاپسندی قراردیں گے؟۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیرخارجہ ظفراللہ خاں قادیانی کی انتہاپسندی یہ ہے کہ انہوں نے اپنے عقیدے کے مطابق قائداعظم کوکافرسمجھتے ہوئے ان کی نمازجنازہ نہیں پڑھی تھی۔انہوں نے کہاکہ جس عاطف میاں کواقتصادی ماہربناکرپیش کیاجارہاہے اس کی معاشی قرض والی تھیوری 2008ء کے امریکی ’’سب پرائم بحران میں پٹ چکی ہے۔وہ اس وقت سے پرائیویٹ کنسلٹنٹ ہے ، جسے 2013ء کے بعد کوئی پراجیکٹ نہیں ملا۔عاطف میاں جس مرزاقادیانی کونبی مانتاہے اس کے نزدیک پانچ اورپچاس میں صفر کافرق ہے ۔مرزا قادیانی کی معاشی قابلیت یہ ہے تو اس کے پیروکار عاطف میاں کی قابلیت کیاہوگی۔انہوں نے کہاکہ عاطف میاں قادیانی کی اقتصادی کونسل میں شمولیت دراصل آئین سے ختم نبوت والی ترمیم اورامتناع قادیانیت آرڈنینس ختم کرانے کاآغاز ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم اپنی اقتصادی کونسل سے عاطف میاں کوفوراًنکالیں ۔عوام انہیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھٹومرحوم نے کہاتھاکہ ’’قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ ومقام حاصل کرناچاہتے ہیں جویہودیوں کوامریکہ میں حاصل ہے ۔‘‘انہوں نے کہاکہ 1974ء کی قرارداد اقلیت پوری دنیاکے مسلمانوں کے ایمان وعقیدے کی آئینہ دار ہے۔ بعض قوتیں بیرونی امداداوراین جی اوز کے سہارے پراس قرارداد کوغیرمؤثر کرنے کے ایجنڈے پرکام کررہی ہیں لیکن یہ ان کی بھول ہے اور فواد چودھری بھی دھوکہ کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ قادیانی اپنے آپ کو اقلیت تسلیم ہی نہیں کرتے تو پھر فوادچودھری کس اقلیت کی بات کررہے ہیں، وہ اقلیت جونہ آئین کومانتی ہے اورنہ ریاست کی رٹ کوتسلیم کرتی ہے اور ربوہ میں ریاست در ریاست کاماحول قائم کیاگیاہے جہاں امتناع قادیانیت ایکٹ پرذرابرابرعمل نہیں ہورہااور حکومت قادیانیت نوازی کی مرتکب ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عاطف میاں مرزامسرورکا مالیاتی مشیرہے اس پراعتماد کرنے والے قوم کے ساتھ مذاق کررہے ہیںیہ قوم نامساعد حالات کے باوجودبھی ناموس رسالت اورناموس ختم نبوت پرقربان ہوناجانتی ہے ۔ختم نبوت اجتماع کی قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں مرتدکی شرعی سزانافذکی جائے ۔سود کامکمل خاتمہ کیاجائے ۔سول اور فوج کے تمام کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایاجائے اور نظریہ پاکستان اورنظریہ اسلام کے مخالفین کونکیل ڈالی جائے ۔علاوہ ازیں بتایا گیا ہے کہ مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اہم اجلاس آج جمعرات کو دس بجے صبح مرکزی دفتر لاہور میں امیر احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی صدارت میں منعقد ہو رہا ہے جس میں عاطف میاں کو ایڈوائزری کونسل کا رکن بنائے جانے کے حوالے سے بھی احتجاجی لائحہ عمل طے کیا جائیگا جبکہ 7ستمبر ملک بھر میں یوم ختم نبوت منایا جائیگا۔ سید محمد کفیل بخاری جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ لاہور اور عبداللطیف خالد چیمہ مسجد صراط الجنہ رحمن گلی لاہورمیں اجتماع سے خطا ب کریں گے جبکہ بعد نماز مغرب ایوان احرار میں سالانہ ختم نبوت کانفرنس ہوگی جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما شرکت وخطاب کریں گے ۔سید عطاء المہیمن بخاری،سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ سمیت دیگر کئی رہنما واراکین مجلس شوریٰ لاہور پہنچ چکے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.