لاہور(پ ر)عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے تحفظ اور دفاع صحابہ و اہل بیت ؓکے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔ گزشتہ روزمجلس احراراسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف کی صدارت میںایک اہم مشاورتی اجلاس ایوان احرار نیومسلم ٹاﺅن لاہور میں منعقد ہو،اجس میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس، قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم بلوچ، قاری عبدالعزیزیوسف،حاجی غلام مصطفیٰ،مولانامحمدوقاص حیدر،قاری شہزادرسول،محمدبلال ،کامران مصطفیٰ اوردیگر احرار کار کنوں نے شرکت کی۔حاجی محمد لطیف نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالتﷺ کے تحفظ اور دفاع صحابہ و اہل بیت ؓکے لیے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا۔میاں محمد اویس نے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کہا کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کا تحریک کشمیر میں نمایاں کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام نے اس وقت کے سامراج اور ڈوگرا راج کو ناکوں چنے چبوائے ۔ قاری محمد یوسف احرار نے کہاکہ ہم اپنے اکابر کے مشن کو جاری وساری رکھے ہوئے ہیںاور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ خون کے آخری قطرے تک کریں گے ۔