لاہور (پ ر) وولڈ اسلامک فورم ( لندن) کے چیئر مین مولانا محمد عیسٰی منصوری نے کہا ہے کہ عالمی استعمار کی چیرہ دستیوں سے بچنے کے لئے امت مسلمہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ نئی صف بندی کرے اور فکری و نظریاتی یلغار کے سامنے بند باندھے۔مجلس احرار اسلام پا کستان کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عصری تقاضوں کو ملحوظ رکھے بغیر کامیابی کسی میدان میں بھی ممکن نہیں انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے ساتھ ساتھ دینی مدارس کے طلباء اور فضلاء کو بھی میڈیا اور ذہن سازی جیسے ہتھیاروں سے مسلح کرنے کی ضرورت ہے اور یہ ضرورت دن بدن بڑھتی چلی جا رہی ہے۔
علاوہ ازیں حاجی عبدالطیف خالد چیمہ مرکزی دفتر نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عقیدۃ ختم نبوت ہی وحدت امت کی ضمانت۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم نے جس طرح 7ستمبر کویومِ تحفظ ختم نبوت کے طور پر منایا اورتمام مکاتب فکر نے اپنا کردار ادا کیا۔یہ ایک تاریخ ساز دن قرار دیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ قادیانی فتنے سے نسلِ نو کے ایمان و عقیدے کو محفوظ رکھناہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔