تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید منور حسن جرات، ہمت اور بہادری کی علامت تھے: محمد قاسم چیمہ

ساہیوال (پ ر) مجلس احرار اسلام کے وفد نے جماعت اسلامی ساہیوال کے دفتر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جماعت اسلامی ساہیوال کے امیر رحمت اللہ وٹو سے سید منور حسن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ تحریک طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی کنوینر محمد قاسم چیمہ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن جرات، ہمت اور بہادری کی علامت تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور کشمیر کے معاملے پر سید منور حسن کا موقف دو ٹوک رہا جبکہ مرحوم نے امریکہ مخالف تحریک میں صف اول کا کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مجلس احرار ساہیوال کے کنوینر اسامہ عزیر بھی موجود تھے۔ احرار رہنماوں نے سید منور حسن کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ساہیوال کے امیر رحمت اللہ وٹو نے مجلس احرار کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.