تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید عطاءالمھیمن بخاری کی یاد میں رحیم یار خان میں جلسہ منعقد کیا جائے گا: اللہ بخش احرار

رحیم یار خان (پ ر) مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کا اہم اجلاس مولوی اللہ بخش احرار کی زیر صدارت مسجد معاویہ بستی مولویاں میں منعقد ہوا۔ جس میں قائد احرار مولانا سید عطاءالمھیمن بخاری رحمتہ اللہ علیہ کی یاد میں تعزیتی جلسے کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 فروری کو مجلس احرار کی مرکزی شوری کے اجلاس کے بعد پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لئے تاریخ کا تعین بھی کیا جائے گا۔ مجلس احرار کے مقامی عہدیداروں اور کارکنوں نے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ تعزیتی جلسے میں احرار رہنماوں سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء، وکلاء، صحافیوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے اہم افراد کو دعوت دی جائے گی۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامی امور کو سنبھالنے کے لئے ابتدائی طور پر دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محمد مغیرہ رحیمی اور قادر بخش احرار شامل ہیں۔ اجلاس میں مولانا نصیر احمد، مولوی فاروق احمد، محمد ابوبکر انور، عبدالرشید، محمد موسیٰ، حافظ کلیم اللہ، حافظ شبیر احمد، حافظ عبدالشکور، امیر عمر، جام نور احمد، مولوی قادربخش احرار، مولوی اللہ بخش احرار، مولانا فقیراللہ رحمانی، محمد مغیرہ رحیمی اور دیگر نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.