تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حکمرانوں اور سیاستدانوں نے بانی پاکستان کے وژن سے صریحاً انحراف کیا. عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ 27رمضان المبارک(14اگست(1947کواسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان کو اپنے اصل مقصد سے دور رکھنے کے لیے یہود و نصاریٰ نے سازشیں کیں جبکہ پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں نے بانی پاکستان کے وژن سے صریحاً انحراف کیا جواب تک جاری ہے وہ گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر جامع مسجد ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ‘طارق آباد کالونی کھوکھر کی گوجرانوالہ اور بعد نماز عشاء مدینہ مسجد کچا شیخوپورہ روڈ مسلم کالونی گوجرانوالہ میں استقبال رمضان المبارک اور تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ہونے والی مشق کو اعمال صالح اختیار کرنے کے لئے باقی گیارہ مہینوں پر لاگوکرنا چاہئے اور حرام سے بچنا چاہئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار سب سے اہم ہے جبکہ قادیانی اور قادیانی نواز قوتوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کردار کو مسخ کرنے کی پوری کوشش کی ہے انہوں کہا کہ رمضان المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کرنے کی جدوجہد کے لئے کوششیں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اور موقع ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی اس خطے کی سلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے آئین اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ خوشحالی اور پر امن پاکستان کے لئے ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو غیر مؤثر کرانے کے لئے یہودی وقادیانی لابیاں متحرک ہیں حکمرانوں اور سیاستدانوں کوصورت حال کا حقیقی ادراک کرنا چاہئے ،علاوہ ازیں کامونکی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسلامی سزاؤں پر نقطہ چینی کرنے والے اپنے طرز عمل پر نظرثانی کریں ،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون دہشت گردی ختم نہیں کرسکتے اور مزید دہشت گردی کا موجب بن رہے ہیں ،انہوں کہا کہ انڈیا ،افغانستان اور ایران پاکستانی سالمیت اور پاکستانی مفادات کے خلاف خطرناک مثلث ہیں جسے ہدایات امریکہ دے رہا ہے ،انہوں کہا کہ پاکستان سے محبت ہمیں ورثے میں ملی ہے ہم امریکہ اور امریکہ نواز قوتوں سے بیزار ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.