توہین آمیز خاکوں کی نمائش اورمقابلے ختم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم، عمران خان قادیانی ایلیمنٹ کوحکومت اور تحریک انصاف کی صفوں سے نکالئے: عبداللطیف خالد چیمہ
ہالینڈ حکومت کی طرف سے توہین آمیز خاکوں کی نمائش اورمقابلے ختم کرنے کے اعلان کاخیرمقدم کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان نے کہاہے کہ یہ توپاکستانی حکومت کے شورمچانے پرہواہے اگر پوراعالم اسلام ایک اکائی بن جائے تو خیر غالب آجائے اورکفر مغلوب ہوجائے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کمالیہ کی جامع مسجد صدیقیہ میں تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے موضوع پرخطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک نے قادیانیوں کوغیرمسلم اقلیت بھٹومرحوم کے ہاتھوں دلوایااوربھٹو نے کہاتھاکہ ’’قادیانی پاکستان میں وہی مقام ومرتبہ چاہتے ہیں جوامریکہ میںیہودیوں کوحاصل ہے‘‘۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کے دورحکومت کے آغاز میں خاکوں والے مسئلہ پرجس طرح نمٹاگیا ہے اورجس طرح صدائے احتجاج بلند کی گئی اس کا اثر ہالینڈ تک پہنچاہے ابھی او۔آئی ۔سی کو متحرک ہوکر یو۔این ۔او تک پہنچناہے انہوں نے کہاکہ 1953ء میں دس ہزار شہداء ختم نبوت نے ناموس رسالت پرجانیں نچھاور کرکے اس ملک کوقادیانی سٹیٹ بننے سے بچایاانہوں نے کہاکہ عمران خان نوازشریف کے عبرت ناک انجام سے سبق حاصل کریں اورقادیانی ایلیمنٹ کوحکومت اور تحریک انصاف کی صفوں سے نکال باہرکریں۔علاوہ ازیں قاری محمد یوسف احرار،میاں محمد اویس ،قاری محمد قاسم اورمولانامحمدسرفرازمعاویہ نے اپنے اپنے خطبات اوربیانات میں پاکستان کی جانب سے توہین آمیز خاکوں کا مسئلہ بین الاقوامی سطح پراٹھانے اوراس کامیابی پرحکومت کومبارکباد دی ہے اورکہاہے کہ عمران خان اس عزت کوسنبھالنے والے بن جائیں اوردین دشمنوں کواپنی صفوں سے نکال دیں۔دریں اثناء مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمر فاروق نے بتایاہے کہ آج یکم ستمبر سے 10 ستمبر تک عشرہ ختم نبوت منایاجائیگا جبکہ7 ستمبر کو ملک بھرمیںیوم ختم نبوت روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایاجائیگا ۔انہوں نے بتایاکہ 6 ستمبر کواحرار کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں ہوگا جبکہ 7ستمبرکومجلس احراراسلام کی قیادت خطبات جمعۃ المبارک میں تحریک ختم نبوت کی تاریخ بیان کرے گی بعدنمازمغرب مرکزی دفترلاہورمیں یوم ختم نبوت کا اجتماع ہوگا جس میں مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ رہنما مولانا زاہدالراشدی ،قاری زواربہادر،سیدضیاء اللہ شاہ بخاری ،مولانامحمدامجدخان،مولانامحب النبی ،مفتی محمدحسن اوردیگرخطاب کریں گے ۔
السلام علیکم
گزارش ہے کہ حالیہ جو عمران خان کی طرف سے قادیانی عاطف میاں کو اقتصادی کونسل میں شامل کرنے کا جو اعلان کیا گیا ہے ، ۔۔۔۔۔ اُ س ضمن میں مجلسِ احرار سے علماء کا ایک وفد فی الفور عمران خان سے ملاقات کرے ۔۔۔۔۔ امید ہے کہ انشاء اللہ عمران خان اپنے اِس فیصلے سے رجوع کرلے گا۔
بصورتِ دیگر ایک بھرپور اور پُر امن تحریک چلائی جائے ۔ کیونکہ یہ مسئلہ خود عمران خان کے اپنے کہہے ہوئے الفاظ سے روگردانی کرنے کا ہے جس میں انہوں نے پہلے وعدہ کیا تھا کہ وہ عاطف میاں قادیانی کو کسی شکل میں شامل نہیں کریں گے جس پر علماء اور عوام مطمئن ہوگئے تھے ۔۔۔۔۔ مگر اب عاطف میاں کو اقتصادی کونسل میں شمولیت دے کر وعدہ خلافی کی گئی ہے ۔
جزاک اللہ خیر