تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمودحلف نامہ کیس میں تاویلیں کرنے کی بجائے اپنا قصور تسلیم کریں:عبداللطیف خالد چیمہ

متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر اورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جسٹس شوکت عزیزصدیقی کے تازہ فیصلے میں راجہ ظفرالحق کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں تحریک انصاف کے رہنماشفقت محمود کانام آنے پر،شفقت محمود کی طرف سے اس پرآنے والی وضاحت کومسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ شفقت محمود تاویلیں کرنے کی بجائے تسلیم کریں کہ وہ اس میں قصوروارہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ شفقت محمود یہ نہ بتائیں کہ ختم نبوت پریقین رکھتے ہیں بلکہ یہ بتائیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مدعی نبوت کوکیاسمجھتے ہیں اورمرزاغلام احمدقادیانی کوجھوٹامدعی نبوت اوردائرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں کہ نہیں۔نیزوہ یہ بھی بتائیں کہ 7ستمبر1974ء کوہونے والے پارلیمنٹ کے فیصلے جس کے مطابق لاہوری وقادیانی مرزائیوں کوغیرمسلم اقلیت قراردیاگیاتھااس بارے وہ کیارائے رکھتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.