مجلس احراراسلام پاکستان کے رہنما سیدمحمدکفیل بخاری جامع مسجدچند رائے روڈ لاہور اورعبداللطیف خالدچیمہ نے مسجد صراط الجنہ رحمن گلی لاہورمیں نمازجمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ 7۔ ستمبر 1974ء کوپارلیمنٹ نے قادیانی کفراورمسلمانوں کے درمیان ایک ایسی لکیرکھینچ دی جو رہتی دنیا تک قائم رہے گی اوردنیا کی کوئی طاقت قادیانیوں کے بارے ملکی قوانین کو سبوتاژ نہیں کرسکتی، سید محمدکفیل بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف قادیانیت نوازی کی زد میں ہے اسے ہوش کے ناخن لینے چاہیں، انہوں نے کہا کہ امت کے چودہ سو سالہ اجماعی عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا اورنہ ہی عقیدے کی جدوجہد پرکوئی کمپرومائز ہوسکتاہے ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ طویل قربانیوں کے بعد قادیانی کفر پوری طرح بے نقاب ہوا اورآئینی قرارداد اقلیت 7۔ ستمبر کو متفقہ طور پرمنظور ہوئی، انہوں نے کہاکہ ن لیگ، تحریک انصاف اورپیپلز پارٹی سمیت حکمرانوں اور سیاستدانوں کو پرکھنے کا معیار ’’عقیدہ ختم نبوت‘‘ ہماری پالیسی ہے اور نیکی کے کام میں تعاون اور برائی کے کام میں رکاوٹ کے قرآنی اصول پر ہم عمل پیرا ہیں ۔مولانا محمدمغیرہ، مولانا تنویرالحسن، مولانا محمد اکمل، حافظ ضیاء اللہ ہاشمی، قاری محمد قاسم، مولانا محمد سرفراز معاویہ ، ڈاکٹر محمدآصف نے لاہور کی مختلف مساجد میں ’’ یوم ختم نبوت‘‘ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ قادیانیت نوازی کوکسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ تحریک ختم نبوت ہرحال میں جاری رہے گی۔اکنامک ایڈوائزری کونسل سے عاطف میاں کو الگ کرنے کا فیصلہ پوری قوم کے دل کی آواز تھی سو ہم اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ سول اور فوج کے اعلیٰ عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جائے قادیانی کفروارتداداسلام اورپاکستان کے لیے زہرقاتل ہے ۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری اپنا نہیں تو اپنے منصب کا ہی خیال کرلیں وہ جس قسم کی زبان بول رہے ہیں وہ سراسر گمراہی ہے، انہوں نے کہا کہ عاطف میاں کی نامزدگی پر احتجاج امن کی علامت ہے انتہا پسندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو انارکی کے سواکچھ نہیں دیا۔ علاوہ ازیں ملک کے طول و عرض میں گزشتہ روز یوم ختم نبوت تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا اور تمام مکاتب فکر کے رہنماؤں ، علماء کرام اور خطباء عظام نے خطبات جمعۃ المبارک میں عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت وفضلیت اور قادیانی ریشہ دوانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔دریں اثناء متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اکنامک ایڈوائزری کونسل سے قادیانی عاطف میاں کو الگ کرنے کے فیصلے کو خو ش آئند قراردیتے ہوئے اس کی تحسین کی ہے اور کہا ہے کہ کلیدی عہدوں سے قادیانیوں کو ہٹایا جانا ملکی سلامتی کا تقاضا ہے، ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ کراچی سے پشاور تک گزشتہ روز یوم ختم نبوت تاریخی اہتمام کے ساتھ منایا جانا تحریک ختم نبوت کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ این جی اوز اور بیرونی مداخلت کے ذریعے قادیانی ہماری پالیسیوں پر اثر انداز ہورہے ہیں جوہمارے لیے کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ۔