تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے سے قادیانی جماعت کیوں روک رہی ہے .سید عطاء المہیمن بخاری

مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں قادیانی جماعت کی طرف سے ووٹ کاسٹ کرنے والے قادیانیوں کے خلاف تادیبی کاروائی کی گئی ہے کہ انہوں نے اقلیتی داائرے میں ووٹ کیوں کاسٹ کیا ۔سید عطاء المہیمن بخاری نے اس پر کہا کہ قادیانی جماعت کے خلاف اس پر سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس لے کر کاروائی کرنی چاہیے کہ بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کرنے سے قادیانی جماعت کیوں روک رہی ہے . انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا اگلافیز قادیانی جماعت کی خلافِ قانون سرگرمیوں سے شروع ہونا چاہئے،کیونکہ قادیانی نہ صرف اسلام بلکہ وطن عزیز کے بھی غدار ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک ختم نبوت عدم تشددکی قائل ہے اور یہی ہماری مستقل پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام کی وہ تعبیر مسلمانوں کے لئے قطعی طور پر قابل قبول نہیں جو’’داعش‘‘پیش کررہی ہے اور نہ داعش مسلمانوں کی نمائندگی کا حق رکھتی ہے ،یہ سب کچھ مسلم امہ کے خون خرابے کے لئے سامان ہے ،جو امریکہ کی قیادت میں عالمی طاغوت اکٹھا کرکے دنیا کودھوکہ دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قرآنی وآسمانی تعلیمات امن کی تعلیمات ہیں ،دہشت گردی،قتل وغارت گری اوربدامنی سے اسلام اور مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں ،انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے فیصلہ کیاہے کہ ربیع الاول میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اجتماعات پورے ملک میں منعقد کیے جائیں گے ،جبکہ12۔ربیع الاول کو حسب سابق چناب نگر میں’’سالانہ احرارختم نبوت کانفرنس‘‘روائتی تزک واحتشام کے سات منعقد ہوگی ،جس کے لئے انتظامات تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر پہلے سالوں کی طرح عاشقانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم جلوس نکالیں گے اور چناب نگر میں قادیانیوں کو دعوت اسلام کا فریضہ دہرایا جائیگا۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.