تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اللہ کے برگزیدہ بندوں کی گستاخیاں کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لاکر سزا دی جائے: قاری قاسم بلوچ

لاہور(پ ر)حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کے دور خلافت میں فتنہ ارتداد مسیلمہ کذاب کو لشکر سمیت واصل جہنم کیا گیا۔حضور خاتم النبیینﷺ کے دنیا سے پردہ فرمانے کے بعد حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ نے جس طرح برد باری کا مظاہرہ کیا اور تمام فتنوں کا مقابلہ کیا یہ انہیں کا طرہ امتیاز تھا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ مدینہ مسجد ساندہ لاہور میں اجتماع جمعۃ المبارک سے خطاب کرتے ہوئے کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام کی بنیادوں میں صحابہ کرامؓخصوصاً حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کا خون شامل ہے اگر ان ہستیوں کو تحریک اسلام سے نکال دیا جائے تو اسلام کاوجود باقی نہیں رہتا۔ وطن عزیز کلمہ اسلام پر حاصل کیا گیا اوراسی ملک میں حضرت سیدنا صدیق اکبرؓ کی گستاخیاں کی جا رہی ہیں۔ قائد لاہورقاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ اللہ کے برگزیدہ بندوں کی گستاخیاں کرنے والوں کو قانون کے دائرے میں لاکر سزا دی جائیں وگرنہ ان واقعات کی وجہ سے ملک انارگی کا شکار ہو سکتاہے جس کافائدہ دین دشمن باطل و طاغوتی قوتوں کو ہو گا۔ انہوں نے ایک قرار داد کے ذریعے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ 22جمادی الثانی یوم صدیق اکبرؓ پر عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس احرار اسلام اور تمام دینی جماعتیں جمادی الثانی میں مختلف مقامات پر شان صدیق اکبرؓ کے موضوع پر پروگرامز کریں گی اور 22جمادی الثانی یوم صدیق اکبرؓ ملک کے طول وعرض میں بھرپورجوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.