لاہور:مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور جامع مسجد احرارچناب نگر کے خطیب مولانا محمد مغیرہ نے کہا ہے کہ اسلام کے دشمن آج اپنی جلائی ہوئی آگ میں خود جل رہے ہیں ،دہشت گردی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ،مسلمانوں کو دہشت گرد کہنے والے آج اپنا محاسبہ کریں اپنے گریبان میں جھانکیں ،مسلمانوں کا دین اسلام امن وسلامتی کا دین ہے امن وسلامتی کی تاریخ بھی اتنی ہی قدیم ہے جتنی دہشت گردی۔یہودونصاریٰ نے دہشت گردی اور شدت پسندی کا بازارگرم کیا ہواہے اور زمین کو ظلم وفساد سے بھر دیا ہے آج ضرورت ہے کہ اللہ کی زمین سے فتنۂ وفساد کو ختم کرکے اللہ کا بتایا ہوااور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا لایا ہوا نظام قائم کیا جائے ،جس سے دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لبرل پاکستان کو شوشہ عالمی طاغوت کا ایجنڈا ہے آئین میں ریاست کی بنیاد اور مقصد دونوں طے ہیں لبرل پاکستان کا تصور آئین اور اس کی روح کو ختم کرنے کی خوف ناک سازش ہے اس کے پس پردہ قادیانی لابی سرگرم ہے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی چاہتے ہیں کہ ملک کی ہر پالیسی ان کی مرضی کے مطابق چلے ،لیکن ایسا نہیں ہوسکتا ،انہوں نے کہا کہ ہم ملک کی نظریاتی اور فوج جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے ,عوام اورفوج ہر قیمت پر ان سرحدوں کی حفاظت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئین کی بالادستی واحترام اورعمل درآمد کو یقینی بنائیں ،حکمران آئین پر عمل کریں گے تو ملک امن وسلامتی اور محبت وآشتی کا گہوارہ بن جائے گا اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا ،انہوں نے کہا کہ ہم کسی کے گھر میں آگ لگانے کے قائل نہیں ہیں اور نہ ہی یہ برداشت کرتے ہیں کہ کوئی ہم پر ظلم کرے ،انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمان ظلم اور سفاکی کے ازلی دشمن ہیں ہم پیغمبر امن صلی اللہ علیہ وسلم کے پیروکار ہیں اور وہ محسن انسانیت ہیں جو مسلمان ہے وہ کبھی ظلم نہیں کرسکتا ،انہوں نے بتایا کہ 12ربیع الاول کو چناب نگر میں ’’آل پاکستان احرارختم نبوت کانفرنس ‘‘منعقد ہورہی ہے جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام او ر رہنماشرکت وخطاب کریں گے ۔