اسرائیلی اداروں کا قادیانیوں سے تعلق بے نقاب، گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے شدت پسندی جنم لے گی: عبداللطیف خالدچیمہ
متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ ہالینڈ سمیت مغرب کی طرف سے آزادی رائے کے نام پر اسلام مخالف اورتوہین آمیزخاکوں کا سلسلہ بندنہ ہواتوپوری دنیامیں کشیدگی بڑھے گی امن وامان خراب ہوگا اورایسے ہی اقدامات سے پھرشدت پسندی جنم لیتی ہے اس لیے مغرب اورامریکہ کواپنے رویے پرنظرثانی کرنی چاہیے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے عالم اسلام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے آگے بڑھیں اورکوئی متفقہ لائحہ عمل تیارکیاجائے ۔انہوں نے اس امر پرشدیدتشویش کااظہارکیاکہ کسی حکمران یاسیاسی لیڈر کے بارے میں نازیباالفاظ استعمال کئے جائیں تومیڈیاخصوصاًسوشل میڈیا پرایک طوفان برپاہوجاتاہے لیکن افسوس بلکہ حیرت ہے کہ اسلامی ممالک پراورخصوصاًپاکستان،سعودی عرب،ترکی ،ملائشیاکے حکمران اورسیاستدانوں جن پرایسے واقعات کاذرابھراثر نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس وحرمت پرمرمٹنامسلمانوں کے ایمان کابنیادی جزوہے اورمسلمانوں کے ان جذبات کی عکاسی کرنے میں پاکستانی حکمران مکمل طورپرناکام رہے ہیں۔عبداللطیف خالدچیمہ نے ایک میڈیارپورٹ کے حوالے سے کہا کہ اسلامی دنیاکی سب سے بڑی درسگاہ جامعہ الازہرپرقبضے کے لیے قادیانی یہودی گٹھ جوڑ کے حوالے سے کہاکہ قادیانیت کے فروغ کے لیے سرگرم لیکچرارڈاکٹرجمال سعید سے وہاں تحقیقات کی گئی ہیں اورچھ ماہ میں دوقادیانی اساتذہ کوقادیانیت کے فروغ کے لئے کام کرنے پرگرفتار کرلیاگیاہے جن سے اسرائیلی اداروں کاقادیانی وفاداروں سے تعلق بے نقاب ہوچکاہے اورمصری تعلیمی اداروں میں قادیانی سرگرمیوں کے انکشاف کے بعد وہاں قومی سلامتی کے ذمہ دارادارے پوری طرح سرگرم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی احمدی مسلمانوں کے نام پردنیاکودھوکا دے رہے ہیں اوراپنے کفرکواسلام کاٹائٹل دے کرارتدادپھیلارہے ہیں۔عبداللطیف خالد چیمہ نے مزیدکہاکہ قادیانی بین الاقوامی سطح پرایسی قوتوں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں جواسلام کوبدنام اور دہشت گردی کاموجب بنی ہوئی ہیں۔انہوں نے میڈیا رپورٹس کی روشنی میں الزام عائدکیاکہ اقوام متحدہ کے حکم پرعراق میں داعش کے جرائم کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کی سربراہی مرزاطاہرکے دامادکوسونپی گئی ہے اورمغربی قوتوں نے عالم اسلام کے اہم ممالک میں دہشت گردتنظیموں کی آڑمیں اپنے قادیانی ایجنٹوں کوپھیلاناشروع کردیاہے اورکئی پروفیشنلز قادیانیوں کواس سلسلے میں اہم اورحساس ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانی امریکہ ،انڈیااوراسرائیل میں پوری طرح کام کررہے ہیں اوروہیں سے ہدایات اور وسائل لے کرعالم اسلام بالخصوص پاکستان کے خلاف ذہن سازی اورمجرمانہ کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ توہین آمیز خاکوں کاسلسلہ بھی سب سے پہلے قادیانیوں نے ہی شروع کیاتھا قادیانی کائنات کے بدترین گستاخانِ رسول ہیں۔