تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آزادی بہت عظیم نعمت ہے، اس کا شکر ادا کرنا لازم ہے: حاجی محمد لطیف

 لاہور (پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ملک کے مختلف مراکز احرار میں گزشتہ روز 14اگست کے حوالے سے پرچم کشائی کی پروقار تقریبات منعقد کی گئیں۔مجلس احراراسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف نے دفتر احرار لاہور کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اس کا شکرادا کرنا ہم سب پر ضروری ہے۔مرکزی رہنماء قاری محمد یوسف احرار نے کہا کہ مجلس احرار اسلام 74برس سے حکومت الٰہیہ کے قیام کے لیے جد وجہد کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے کہا کہ آزادی کی خوشی منانا زندہ قوموں کی علامت ہے۔ملتان،چیچہ وطنی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مراکز احرار میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ 14اگست کا دن یوم مسرت ہے اور یوم تجدید عہد بھی ہے اگر ہمیں اپنی آزادی عزیز ہے تو اس کی تعمیر وترقی اورتحفظ کے لیے اپنی تمام تر قوتوں کو ایک قوم بن کر صرف اورصرف پاکستان کے لیے وقف کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ دس لاکھ سے زاید اہل ایمان نے آخر کس عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اپنی جانیں قربان کی تھیں، لاکھوں مسلمانوں نے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے تاریخ کی سب سے بڑی ہجرت کیوں کی تھی؟ وہ کون سے روشن خواب تھے جن کی سچی تعبیر کی آس لگائے مسلمان ماؤں اوربہنوں نے اپنی عزتیں تک داؤ پر لگا دی تھیں؟ یہ سب کچھ ایک ایسے خطے کے لیے کیا گیا جس میں حکومت الٰہیہ کا نظام نافذ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمارے معاشرے میں نہ ہی انفرادی اور نہ ہی اجتماعی سطح پر قرآنی نظام کو نافذ کرنے کی کوشش ہو رہی ہے جہاں پر حکمرانوں کو اس بارے سوچنے کی ضرورت ہے وہاں پر عوام کو بھی اس کی فکر کرنا ہوگی۔ مجلس احرار اسلام کا روز اول سے ہی یہ ماٹو رہا ہے کہ حکومت الٰہیہ کا نفاذ ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کاواحد ذریعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.