تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عبداللطیف خالد چیمہ پر زبان بندی کے حکم نامے کی مذمت/ مجالس ذکر سیدنا حسین رضی اللہ عنہ جاری رہیں گی: مولانا منظور احمد

لاہور(پ ر) یوم عاشوراء(10محرم الحرام) کے موقع پر حضرات صحابہ کرامؓ خصوصاً شہید غیرت سیدنا حسینؓ کو ہدیہ ایصال ثواب مراکز احرار و ختم نبوت میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور مختلف مقامات پر مجالس ذکر حسینؓ منعقد ہوئی۔ ملتان کے دار بنی ہاشم میں مجلس ذکر حسینؓ سے قائد احرار سید محمد کفیل بخاری اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا جب کہ چیچہ وطنی کے دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ کی صدارت میں سالانہ مجلس ذکر حسین تزک و احتشام سے منعقد کی گئی۔ جس میں مولانا منظور احمد، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مفتی ذیشان افتاب، مولانا شاہد محمود، مولانا محمود احمد، مولانا شبیر احمد اور دیگر نے شرکت و خطاب کیا۔ ان مجالس میں سیدنا حسینؓ کی اولو العزمی اور ثابت قدمی کو انسانیت کے لیے اسوہ قرار دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ حضرت سیدنا حسین ؓ یہودیت و سبائیت کی سازشوں کا شکار ہوئے اور کوفی غداروں کی وجہ سے اتنا بڑا سانحہ کربلا رونماء ہوا۔ مولانا منظور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبداللطیف خالد چیمہ کی زبان بندی کے حکم پر تنقید کرتے ہوئے واپسی لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ان پر پابندی کے باوجود ذکر حسین جاری و ساری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.