تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سیکولر انتہا پسندی اور سیا سی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے. میاں محمد اویس

لاہور(پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ سیکولر انتہا پسندی اور سیا سی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور سودی معیشت نے ملک کی معیشت کو عالمی اداروں کے پاس گروی رکھ دیا ہے ،اس ابتر صورت حال کا واحدحل یہ ہے کہ حکمران ملک کو اس کے قیام کے مقصد سے ہم آہنگ کردیں اور استحصال سے پاک الہامی قانون یعنی’’اسلامی نظام‘‘کے نفاذ کا اعلان کردیا جائے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ ہماری بقاء کا کوئی راستہ باقی نہیں ہے اور اگر ہم اللہ کی دھرتی پر اللہ کا قانون نافذ کردیں تو دنیا کی امامت مسلمانوں کے ہاتھ میں آسکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ موجودہ استحصالی نظام بانی پاکستان محمد علی جناحؒ مرحوم کے ویژن کی نفی ہے ،انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان کے فرمودات کی روشنی میں ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تمام دینی وسیاسی جماعتوں کو اسلامی نظام کے نفاذ کے یک نکاتی ایجنڈے پر اکھٹے ہوجانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اسلام آپس میں متصادم ہیں اسلام اور مسلمان دہشت گردی کے ازلی دشمن ہیں کیونکہ اللہ اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے احترام انسانیت سکھائی ہے اور یہی ہماری پالیسی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.