تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سید منور حسن اور مولانا عبدالغفور کی وفات امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور (پ ر)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر پروفیسر خالد شبیر احمد، سید محمد کفیل بخاری،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس،سید عطاء اللہ بخاری ثالث،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احراراور دیگر رہنماؤں نے جماعت اسلا می پاکستان کے سابق امیر سید منور حسن اور مجلس احرار اسلام سندھ کے نائب امیر مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کے لیے مغفرت کی دعا کی ہے اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے،قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری نے کہاہے کہ سید منور حسن نے طویل عرصہ اقامت دین کے لیے تسلسل کے ساتھ فکری اور تہذیبی بنیادوں پر لازوال محنت کی اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے پوری جرات و اسقامت کے ساتھ استعماری قوتوں اور دین دشمنوں کی نشاندہی کرتے رہے،مجلس احراراسلام کے نائب امیر سید محمد کفیل بخار ی اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے سید منور حسن کی اسلامائزیشن کے لیے طویل اور جانکاہ محنت کو خراج عقیدت پیش کیا،ان رہنماؤں نے مجلس احراراسلام سندھ کے نائب امیرمولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کی دینی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مولانا مرحوم طویل عرصہ سے مجلس احراراسلام کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ کراچی میں دینی تعلیمات کی اشاعت کے لیے کوشاں رہے اور اس کام کے لیے ایک بڑا دینی ادارہ قائم کیا جو ان کا صدقہ جاریہ ہے۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی،محمد شفیع الرحمن احراراور قاری علی شیر قادری نے بھی سید منور حسن اور مولانا عبدالغفور مظفر گڑھی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔

سید منور حسن اور مولانا عبدالغفور کی وفات امت مسلمہ کے لئے عظیم سانحہ ہے: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری پر خیالات

  1. اللہ تعالی مرحومین کوجنت الفردوسس میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کوصبروجمیل عطافرمائے…دونوں علماءاکرام کی وفات ہمارےلیئےبہت بڑاسانحہ ہےہمارےملک کےناموراورجیدعماءاکرام کواللہ تعالی صحت اورلمبی زندگی عطافرمائے..

Leave a Reply to Tariq Nadeem Chouhdary Cancel reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.