تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

دہشت گردی،صوبائی ولسانی تعصبات سے جان چھڑاکرملک کو متحدوپرامن رکھنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذہے. عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی،صوبائی ولسانی تعصبات سے جان چھڑاکرملک کو متحدوپرامن رکھنے کا واحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذہے ،بوریوالہ میں جماعتی عہدیداروں سے ملاقات میں بات چیت میں انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور سیاستدانوں کی قدرمشترک دین دشمنی ہے ،انہوں نے کہا کہ دستور کی اسلامی دفعات کے خلاف خطرناک سازشیں ہورہی ہیں اور تحفظ ناموس رسالت ؐ اور تحفظ ختم نبوت کے قوانین عالمی ایجنڈے کی زد میں ہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی پرورش دینی درس گاہوں میں نہیں ہوتی بلکہ دین اور وطن کے دشمنوں کی کمین گاہوں میں ہوتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے لئے مضبوط ترین قدرمشترک ہے ،امت جب بھی متحدہوئی تو اس مسئلے کی برکت کی وجہ سے ہوئی ،اب بھی تمام مکاتب فکر کے لئے یہی پلیٹ فارم سب سے مضبوط ترین پلیٹ فارم ہے ،اس موقع پر صوفی عبدالشکور احراراور محمد نوید طاہر بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.