تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک افسوسناک ہے: مفتی عطاءالرحمان قریشی

کراچی(پ ر)مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مفتی عطا الرحمن قریشی،قاری علی شیرقادری، شفیع الرحمن احرار اور دیگر نے بھارت کی قدیم مسجد پربلوائیوں کے حملے اور اس میں بتوں کو سجاکر پوجاپاٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جو سب سے بڑاجمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کرتاہے وہاں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کیاجارہاہے ،مسلمانوں کی عبادت گاہوں کی بے حرمتی کی جارہی ہے، حکومت پاکستان کو اس پر سخت احتجاج کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ نصاب میں ختم نبوت کے الفاظ کو حذف کرنا کسی گہری سازش کا پیش خیمہ لگتاہے، ایسی غلطیاں جان بوجھ کرکی جارہی ہیں ،کچھ نادیدہ قوتیں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کو پروان چڑھارہی ہیں ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت قادیانیت نوازی میں تمام حدیں پار کرچکی ہے، حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے،قادیانی ملک وملت کے غدار ہیں ۔ملک کی سلامتی کے لیے تمام طبقات کو مل کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہوگا ،اتحاد وقت کا اہم تقاضاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.