تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

احرار کی نومنتخب قیادت کے اعزاز میں عشائیہ آج ہوگا: مولانا سرفراز معاویہ

ساہیوال(پ ر) مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے ناظم نشرو اشاعت مولانا محمد سرفراز معاویہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجلس احرار اسلام پاکستان کی نو منتخب قیادت کے اعزاز میں مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کی جانب سے 19جون اتوار مرکزی مسجد عثمانیہ ہاؤسنگ سکیم چیچہ وطنی میں ایک عشائیہ تقریب 10بجے منعقد ہورہی ہے، احرار کے مقامی ناظم حکیم حافظ محمد قاسم کے مطابق امیر سید محمد کفیل بخاری، مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ اور سید عطاء اللہ ثالث بخاری، ناظم اعلی مولانا محمد مغیرہ، نائب ناظم حاجی عبدالکریم قمر، ناظم نشرواشاعت ڈاکٹر عمر فاروق، ناظم تبلیغ سید عطاء المنان بخاری اور ناظم مالیات مولانا محمد فیصل متین مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے، ان کے علاوہ لاہور، ملتان، ساہیوال، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،بوریوالا، غازی آباد سے احرار کے اعلی سطحی وفد بھی مدعو کیئے گئے ہیں، بتایا گیا ہے کہ ضلعی امیر محمد قاسم چیمہ، ناظم حافظ اسامہ عزیر، ناظم نشرواشاعت مولانا محمد سرفرازمعاویہ،مقامی امیر حکیم محمد قاسم معززمہمانوں کا استقبال کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.