قادیانیت نوازی ناقابل قبول، ختم نبوت کے قانون کو چھیڈا گیا تو مذامت کریں گے، حکومت اسلامی دفعات کا تحفظ کرے : قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری
مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام مرکزی دفتراحرار، احرارایونیو، نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں قائد احرارسیدعطاء المہیمن بخاری کی زیرصدارت منعقدہ سالانہ ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘کے مقررین نے انتباہ کیاہے کہ آئین کی اسلامی دفعات خصوصاً تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کا مکمل تحفظ نہ کیا گیا تو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا…