ماسٹر تاج الدین انصاری | سیاسی زندگی | شورش کاشمیری
آغا شورش کاشمیریہفت روزہ چٹان11 مئی 1970ماسٹر تاج الدین انصاری بہت کچھ گنوا بلکہ لٹا کر سیاسی زندگی میں داخل ہوئے تھے، ان کا اپنا کاروبار تھا، کاروبار کے ہو کے رہتے تو صوبہ کے چند متمول افراد میں ہوتے، لیکن تحریکِ خلافت میں شامل ہوئے تو ہمیشہ کے لیے قومی جدوجہد کے ہوگئے، حتیٰ…