اسلام آباد ہائی کورٹ کا قادیانی مخالف فیصلہ، مجلس احرار کو کیس کی پیروی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں: چودھری شجاعت حسین

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین ،سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ ، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ،چوہدری راسخ الہٰی ،صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر اور دیگر رہنماؤں نے قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو نمائندگی نہ دینے کے خلاف شہداء فاوَنڈیشن اسلام آباد کی پٹیشن ہائیکورٹ سے مسترد ہونے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مجلس احرار اسلام پاکستان کے قائدین خصوصاََ عبداللطیف خالد چیمہ اور مولانا تنویر الحسن احرار کو تحریک ختم نبوت کی اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ قادیانی اسلام اور وطن کے غدار ہیں اور پاکستان کے آئین میں درج اپنی حیثیت کو نہیں مانتے قادیانی ریاست کے باغی ہیں اور انکے ساتھ باغیوں جیسا سلوک ہی ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس محسن اختر کیانی نے اس کیس کی سماعت کے موقع پر قادیانیوں کے بارے میں جو تاریخی ریماکس دیئے ہیں وہ عالم اسلام کے ایمان و عقیدے کی تر جمانی کرتے ہیں ۔ انہوں نے شہداء فاوَنڈیشن کی رٹ پٹیشن مسترد کرکے جناب بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عقیدت و محبت کا جو حق ادا کیا ہے اس کو عشق رسالت کی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا ۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.