وزیر داخلہ احسن اقبال اسمبلی میں اپنی والدہ آپا نثار فاطمہ کے کردار کو یاد رکھیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ کون مسلمان ہے اور کون نہیں ؟اس کا فیصلہ ہو چکا ۔دین اسلام کی تکمیل کے ساتھ ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ کا فیصلہ سنا دیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ احسن اقبال اسمبلی میں اپنی والدہ آپا نثار فاطمہ کے کردار کو یاد رکھیں ۔جنھوں نے ناموس رسالت کا بل اسمبلی میں پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ چودہ سو سال سے امت مسلمہ کے طے شدہ مسائل کو چھیڑ کر ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس احرار لاہور کے کارکنوں سے خطاب میں کیا۔سید کفیل بخاری نے کہا کہ احسن اقبال واضح کریں کہ وہ کس کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کے آئین میں موجود اسلامی دفعات کو چھیڑا گیا تو امریکہ بھی ن لیگ نہیں بچا پائے گا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.