کوئٹہ ہزار گنجی سبزی منڈی میںہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہیں:عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور(پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کوئٹہ ہزار گنجی سبزی منڈی میںہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اقدام ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوںنے کہاکہ دشمن پاکستان میں امن کی فضاقائم ہوتی دیکھ کر پریشان ہوگئے اس لیے اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں کررہے ہیں انہوں نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.