مفلوک الحال اور پریشان الحال انسانیت کی ہرممکن مددسب کی ذمہ داری ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی (پ ر)ملک کے مختلف مقامات پر بارشوں اورسیلاب کے متاثرین اور پریشان الحال لوگوں کی مددکیلئے احرارفاؤنڈیشن چیچہ وطنی نے دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجدف بلاک نمبر12چیچہ وطنی میں امدادی کیمپ قائم کردیا ہے اورمجلس احرار ضلع ساہیوال کے امیر محمد قاسم چیمہ، سیکرٹری جنرل حافظ اسامہ عزیر، حکیم حافظ محمد قاسم اور مو لانا محمد سرفرازمعاویہ کوامدادی سرگرمیوں کیلئے ذمہ دار بنایا گیا ہے، مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے امدادی کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ مفلوک الحال اور پریشان الحال انسانیت کی ہرممکن مددسب کی ذمہ داری ہے، بارشوں اور سیلاب سے متاثرۂ علاقوں کے لوگوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے، تمام شہری بھر پور تعاون کرکے اللہ تعالی کی رضا حاصل کریں اور انسانیت کی دعائیں لیں۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.