قادیانیوں کا امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ ملکی سلامتی کے لئے خطرناک ہے: عبداللطیف خالدچیمہ

لاہور(پ ر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے(7ستمبر)یوم ختم نبوت شایان شان طریقے سے منانے پر تمام مکاتب فکرکے رہنماؤں کا شکریہ اداکیاہے اور کہاہے کہ اس دن کے موقع پر مختلف اجتماعات ختم نبوت اورتقاریب کے انعقاد نے لوگوں میں جوش وجذبہ اور ولولہ پیداکیاہے۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاہے کہ بھٹومرحوم نے کہاتھاکہ”قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرناچاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہیں،یعنی ہماری ہرپالیسی ان کی مرضی کے مطابق بنے “۔انہوں نے کہاکہ امریکہ،انڈیا،اسرائیل گٹھ جوڑ کے نتیجے میں نہ صرف ہمارے ایٹمی اثاثے ان قوتوں کا ٹارگٹ ہیں،بلکہ ہماراعقیدہ اور دستور پاکستان کی اسلامی دفعات بھی استعماری ایجنڈے کی زد میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ عقیدے پر مسلمان کبھی کمپرومائز نہیں کرسکتااورہماری بہادر افواج کے ہوتے ہوئے ہمارے ایٹمی اثاثوں کوبھی کوئی خطرہ نہیں ہے۔انہوں نے پرنٹ میڈیا (اردواخبارات) کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ صرف ایک اخبار(ایکسپریس) کے علاوہ تمام بڑے اخبارات نے یوم ختم نبوت کے موقع پر خصوصی ایڈیشن اورمضامین شائع کرکے عقیدہ ختم نبوت کے ساتھ اپنی کمٹمنٹ کا ثبوت دیاہے،اس پرہم ان کے شکرگزار بھی ہیں اور دعاگوبھی۔انہوں نے کہاکہ 1974ء کی قرارداد اقلیت کے حوالے سے اجتماعات اورکانفرنسوں کا سلسلہ ستمبر کا پورامہینہ جاری رہے گا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.