|

عورت مارچ تنظیموں کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا مطلب یہ سب حکومت کی مرضی سے ہوا: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) عورت مارچ کے نام پر این جی او تنظیموں کے خلاف ابھی تک کارروائی نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ سب کچھ کفریہ ایجنڈے کے تحت اور حکومت کی مرضی کے مطابق ہوا ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر اور مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توہین اسلام، توہین جناب رسول پاک ﷺ اور توہین ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر اگر قانون حرکت میں نہیں آتا اور فوری طور پر 295سی کا اطلاق نہیں ہوتا تو ایسے قوانین کو یا تو ختم کر دینا چاہیے یا کا لعدم قرار دے دینا چاہیے۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.