سابق وزیراعظم نواز شریف اوردیگرکوسنائی جانے والی سزائیں مکافات عمل ہے:عبداللطیف خالد چیمہ

مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی طرف سے سابق وزیراعظم نواز شریف اوردیگرکوسنائی جانے والی سزا پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ سب کچھ مکافات عمل ہے ۔انہوں نے کہاکہ عقیدۂ ختم نبوت اورتحفظ ناموس رسالت قوانین ،دینی شعار اورملک وملت کے خلاف ن لیگی سازشوں کی وجہ سے مسلم لیگ کوآج یہ دن دیکھناپڑ رہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور رولنگ کلاس کااحتساب شروع ہواہے تواب اس کوکسی نتیجے تک پہنچناچاہئے اوراحتساب سب کایکساں ہوناچاہئے۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.