دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارلے حوصلے پست نہیں کر سکتیں: میاں محمد اویس

لاہور (پ ر)وطن عزیز میں بڑھتی ہوئی دہشگردی حکومتی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس،قائد لاہور قاری محمد یوسف احرار، لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ، سیکرٹری نشر واشاعت ڈاکٹر ضیاء الحق قمراور دیگر احرار رہنماؤں نے گزشتہ روز انار کلی لوہاری گیٹ لاہور میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان دشمن عناصر اس طرح کے واقعات کرا کے پاکستان میں انتشارپیدا کرنے کے لئے دہشتگردی اور انتہا پسندی پھیلانا چاہتے ہیں۔میاں محمد اویس نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائیاں ہمارلے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور سماج دشمن عناصر کی ملک دشمن سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔احرار رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کے لیے صحت کی دعا کی۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.