پاکستان کے مدارس کو غیرمسلم اداروں کے ماتحت کرنا قومی سلامتی و خودمختاری پر سوالیہ نشان ہے: عبداللطیف خالد چیمہ

لاہور (پ ر) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مدارس و مساجد پر بیرونی پریشر کسی صورت قابل قبول نہیں۔ دین اسلام کے مراکز کو غیر مسلموں کی نگرانی میں دینا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ FATF کا دباو مسترد کرتے ہیں۔ عالمی سامراج پاکستان کی خودمختاری کو مسلسل چیلنج کررہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کو نوآبادیاتی سسٹم کا حصہ بننے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ دینی مدارس ہیں۔ مدارس دینیہ کے خلاف سازشوں کا تدارک نہ کیا تو ہولنا کشیدگی جنم لیں گی۔ حکومت ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہ کرے۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.