kafeel bukhari

مجلس احرار کے قیام کو 90 سال مکمل ہونے پر احرار کارکنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں: مولانا فضل الرحمان

لاہور (پ ر)  جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن  نے مجلس احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے مجلس احرار کے 90سالہ یوم تاسیس پر مباک باد پیش کی۔ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس احرار اسلام کی تاسیس کے نوے سال مکمل ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام اور مجلس احرار اسلام کی باہمی محبت و اشتراک عمل قائم رہنا چاہیے۔ اس موقع پر مجلس احرار کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل نے کہا کہ احرار مذہبی جماعتوں کی فطری حلیف ہے اور ختم نبوت و ناموس رسالت کے محاذ پر احرار کارکن جمعیت علمائے اسلام کی جدوجہد کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احرار اور جمعیت ایک ہی چمن کے پھول ہیں، ان پھولوں کی مہک سے یہ چمن معطر رہے گا۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.