قادیانیوں کی کمیشن میں عدم شمولیت کی سمری منظور، وزارت مذہبی امور کو مبارک باد پیش کرتے ہیں: قائد احرار سید عطاءالمھیمن بخاری

لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزی سید عطاءالمھیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کو شامل نہ کرنے کی سمری منظور ہونے پر وفاقی کابینہ اور خصوصاََ وفاقی وزیرمذہبی امور کو مبارک باد پیش کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ میں قادیانیوں کو اقلیتی کمیشن میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے جو دو ٹوک موَقف اختیار کیا ہے ،اس کو تحریک ختم نبوت کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں سید محمد کفیل بخاری نے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کرکے عقیدۃ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے (ق) لیگ کے کردار کو سراہا اور باہمی دل چسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

Similar Posts

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.