|

حضرت وہب بن قابوس رضی اﷲ عنہ کی شہادت

پروفیسر توحید الرحمن خان

شہرِ نبی کی گلیوں کو سنسان دیکھ کر
حیراں بہت وہب ہوئے یہ ماجرا ہے کیا
مردانِ حق پرست سے خالی ہے شہر کیوں
غائب ہیں کیوں دیار سے سب لوگ با صفا
جلوہ فگن کہاں ہیں رسالت مآب آج
ہے نور بیز کس جگہ وہ شمعِ حق نما
پھرتے تھے راستوں پہ یہی سوچتے ہوئے
;درپیش ان کو آج معمہ عجیب تھا
دامن ابھی تھا دولتِ ایمان سے تہی
قلبِ سلیم واقفِ دردِ وفا نہ تھا
وہ بیچنے نواح سے آئے تھے بکریاں
مقصد یہاں ورود کا اس کے سوا نہ تھا
بارے کھلا کہ رحمتِ عالم کے ہم رکاب
کوہِ احد پہ ساتھی ہیں سب تیغ آزما
دینِ خدا کو جڑ سے مٹانے کے زُعم میں
بد مست ہو کے جیشِ عزازیل آگیا
میدانِ کار زار میں پہنچے یہاں سے آپ
ایماں کے ا س سفر میں بھتیجا بھی ساتھ تھا
حاضر ہوئے جنابِ رسالت مآب میں
یوں صدقِ دل سے آپ نے اظہارِ حق کیا
میں مانتا ہوں ربِ جہاں لا شریک ہے
میں مانتا ہوں آپ ہیں پیغمبرِ خدا
ڈالی نظر عدو پہ سعادت سمیٹ کر
جوشِ غضب سے خونِ وہب موجزن ہوا
دیوانہ وار گھس گئے قلبِ غنیم میں
اس وقت سر پہ شوقِ شہادت سوار تھا
شمشیر تاب دار سے صف چیرتے گئے
دشمن کو ان کے غیض سے بچنا محال تھا
برقِ تپاں تھے خرمن کفار کے لیے
میداں میں ان کی تیغ تھی ہر سمت شعلہ زا
واﷲ ان کی شانِ تہور تھی دیدنی
کہتے تھے آسماں پہ ملائک بھی مرحبا
آخر کو مشرکین نے اک چال یہ چلی
ان کو چہار سمت سے گھیرے میں لے لیا
تھے سر بسر نبی کے صحابی فگار اب
سارے بدن پہ تیغ کے چرکے تھے جا بجا
آخر کو چور زخموں سے ہو کر گرے وہب
آخر کو وقتِ جامِ شہادت بھی آ گیا
تشریف انکی لاش پر لائے حضور خود
فرمایا ـ’’تجھ سے دوست رضامند میں ہوا‘‘
نطقِ نبی سے ان کی رضا کی نوید لی
آئے تھے ڈھور بیچنے جنت خرید لی

Similar Posts

  • |

    مسلم ممالک کا فوجی اتحاد

    مولانا زاہدالراشدی گزشتہ سعودی عرب نے ۳۴ اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کامقصد دہشت گردی کے مختلف گروپوں کی کارروائیوں کا انسداد بتایاگیا ہے۔ اس اتحاد کا ہیڈکوارٹر ریاض میں ہوگا اور اس میں شامل ممالک میں پاکستان کا نام بھی موجود ہے جب کہ ایران، عراق اور…

  • |

    مہنگائی کا طوفان

    برق وباراں ڈاکٹرعمرفاروق احرار لوگ کہتے ہیں تو سچ ہی کہتے ہیں کہ مہنگائی نے جینا مشکل کردیاہے،مگر لوگوں کی بات سنتاہی کون ہے؟بات سننے کے لیے وقت دیناپڑتاہے اورجاہل عوام کو معلوم ہی نہیں کہ حکمرانوں کا ایک ایک سیکنڈقیمتی ہوتاہے۔حکمرانی کرنا بھلاکوئی آسان کام ہے !رعایا تو ہروقت توجہ چاہتی ہے ۔اگر ساراوقت…

  • |

    روزہ، رمضان، قرآن اور لوحِ محفوظ

    مفتی محمد عبداﷲ شارق رمضان میں نزولِ قرآن؛ کیا مطلب؟ رمضان نیکیوں کا ایک عظیم الشان موسم ہے۔ روزہ اور قرآن کو اس مہینہ سے خود پروردگار نے ایک خاص نسبت عطا فرمائی ہے۔ چنانچہ بتایا ہے کہ یہ مہینہ نزولِ قرآن کا مہینہ ہے اور اس ماہ میں روزے رکھنا ہر مسلمان مرد وعورت…

  • |

    ایک نومسلم کی سرگزشت

    پہلی قسطڈاکٹر عمر فاروق احرارپروفیسر طاہر احمد ڈار 1967ء میں فاروق آباد ضلع شیخوپورہ میں پیداہوئے۔آپ مقامی کالج میں انگریزی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں۔ پروفیسر طاہر احمدڈار ایک سو چودہ سال سے قادیانیت پر قائم رہنے والے خاندان کے وہ پہلے فرد ہیں، جنہوں نے قادیانیت کو ترک کیا اور اسلام کی دولت پائی۔ اسلام…

  • | |

    اسلام کا نظام دعوت و تبلیغ

    مفکر احرار چودھری افضل حق رحمتہ اﷲ علیہ مفکر احرار چودھری افضل حق رحمتہ اﷲ علیہ نے ہندوسنگٹھن اور شدھی تحریکوں کے زمانے میں ایک کتاب ’’فتنہ ارتداد اور پولیٹیکل قلابازیاں‘‘ تصنیف کی تھی۔ یہ غالباً ۱۹۲۱ء یا ۱۹۲۲ء کا دور ہے جب مسلمانوں کو مرتد کر کے ہندو بنایا جا رہا تھا۔ چودھری افضل…

  • |

    نقشہ برائے ادائیگی زکوٰۃ

    مولانا اعجاز صمدانی(الف) وہ اثاثے جن پر زکوٰۃ واجب ہے:(۱) سونا (خواہ کسی شکل میں ہو)————————————–مثلاً اِس کی قیمت:50,000/-(۲) چاندی (خواہ کسی شکل میں ہو)————————————–؍؍10,000/———–(۳) مالِ تجارت یعنی بیچنے کی حتمی نیت سے خریدا ہوا مال، مکان، زمین(۱)300,000/- ——————(۴) بینک میں جمع شدہ رقم100,000/- ——————————————————-(۵) اپنے پاس موجود نقد رقم100,000/- ——————————————————(۶) ادھار رقم (جس کے…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.