تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عوام انتخابی امیدواروں سے ختم نبوت کا حلف لے کر ووٹ دیں: سید محمد کفیل بخاری

لاہور(پ ر)مختلف مکاتب فکر کے سرکردہ علماء کرام اور دینی رہنماؤں مولانازاہد الراشدی ،سید محمد کفیل بخاری ،مولانازبیر احمد ظہیر اور قاری زواربہادر نے ملک بھر کے ووٹروں سے اپیل کی ہے کہ وہ عام انتخابات میں ووٹ دیتے وقت متعلقہ امیدواروں سے اس امر کا تحریراً وعدہ لیں کہ وہ منتخب ہونے کے بعد دستور کے مطابق نفاذاسلام ،عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کا تحفظ ،سودی نظام کے خاتمے اور فحاشی وعریانی کے بڑھتے ہوئے سیلاب کی روک تھام کے لئے کام کریں گے اور دینی وقومی مقاصد کے لئے پارٹی پالیسی سے بالا تر ہوکر دین اور ملک وقوم کے مفاد کو ترجیح دیں گے ۔ان رہنماؤں نے گزشتہ روز دفتر مجلس احراراسلام لاہور میں باہمی مشاورتی اجلاس کے بعد اس کا فیصلہ کیا جو مجلس احراراسلام کے نائب امیر مولانا سید محمدکفیل شاہ بخاری کی دعوت پر منعقد ہوا ان رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب ہونے کے بعد اکثر ارکان اجتماعی ملی وقومی مقاصد ومفادات سے بے خبر ہوجاتے ہیں اور ملک کے دستور ونظریہ کے تقاضوں کو بھی نظرانداز کردیتے ہیں اس امر کے لئے یہ ضروری ہوگیا ہے کہ الیکشن میں باقاعدہ اس بات کا عہد لیا جائے اور بعد میں بوقت ضرورت اس بابت باز پرس کا اہتمام بھی کیا جائے تمام رہنماؤں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ووٹ دیتے وقت دینی وملی ترجیحات کا لحاظ رکھیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.