تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں ایک اکائی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: عبداللطیف خالد چیمہ

چیچہ وطنی میں دینی جماعتوں اور دینی مدارس نے بھی ’’یوم آزادی‘‘ جوش و خروش کے ساتھ منایا ،چیچہ وطنی کی مرکزی جامع مسجد ،مرکزی مسجد عثمانیہ ،مسجد ختم نبوت، مسجدرحیمیہ اور دیگر مساجد میں دن کا آغاز وطن عزیز کی سلامتی کی دعاؤں سے ہوا۔مجلس احرارا سلام چیچہ وطنی کے زیر اہتمام مجلس فروغ نظریۂ پاکستان کے تعاون سے دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی میں ’’یوم آزادی‘‘ کی ایک پر شکوہ تقریب مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ کی زیر صدارت منعقد ہوئی ،اس موقع پر پرچم کُشائی ہوئی،عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد قاسم ،حق نواز خان دُرانی ،حافظ محمد عابد مسعود ،سید میر رمیز الدین احمد اور دیگر رہنماؤں نے ایک ساتھ پرچم کُشائی کی تو فضاء اسلام زندہ باد ،پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھی ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ پاکستان کے جغرافیائی دفاع کے ساتھ ساتھ نظریاتی و تہذیبی استحکام کی بھی اشد ضرورت ہے،یہ خطہ اسلام کے نفاذ اور معاشی و معاشرتی انصاف کے لیے معرض وجود میں آیا تھا،وطن عزیز کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں ایک اکائی کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے ضلعی امیر قاری منظور احمد طاہر ،جماعت اسلامی کے رہنما حق نواز دُرانی ،ملی مسلم لیگ کے رہنما حافظ محمد عاطف ،انجمن شہریا ں کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد عابد مسعود ،تحریک انصاف کے رہنما سید میر رمیز الدین احمد ،مفتی ذیشان آفتاب ، مولانا محمد سرفراز معاویہ ،شاعرو ادیب سلمان بشیر،قاری بشیر احمد رحیمی،مولانا عبدالباسط،مولانا طارق حفیظ جالندھری،ڈاکٹر اللہ بخش ،ماہر تعلیم محمود احمد،چودھری انوار الحق ، خالد حمیداور دیگر شخصیات نے شرکت وخطاب کیا ،نقابت کے فرائض حکیم حافظ محمد قاسم نے انجام دئیے ۔احسن منظور نے نظم پڑھی جبکہ حافظ محمد شعیب اور حافظ قدرت اللہ نے تلاوتِ قرآن پاک کی سعادت حاصل کی ،مقررین نے کہاکہ جان ومال اور عزت و آبرو کی طویل قربانیوں کے بعد یہ خطہ اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لیے حاصل کیا گیا ،لیکن آج تک یہ مقصد تشنۂ تکمیل ہے اور ملک میں حکمرانوں اور سیاستدانوں نے کرپشن اور اقربا پروری کے ذریعے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے۔مقررین نے کہاکہ ملک کو استحکام بخشنے کے لیے عدالتی و قانونی بالا دستی کی صرف ایک مثال ہی قائم کرنا مناسب نہیں بلکہ اس سلسلے کو غیر جانبداری سے آگے بڑھنا چاہیے ،مقررین نے کہاکہ بانئ پاکستان کے فرمودات اور نصب العین کو پس پُشت ڈال کر ملک کو سرمایہ پرستوں اور مفاد پرستوں کی آماجگاہ بنا کررکھ دیا گیاہے۔اِسی وجہ سے ہم گو نا گوں مسائل ،نسلی وعلاقائی عصبیت اور دہشت گردی کا شکار ہیں،تقریب کے تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ قیام ملک کے اصل مقصد کی طرف لوٹ آنا چاہیے اور آزادی ،قرآن و سنت کے نظام کے نفاذ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی طرف بڑھنا چاہیے۔#

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.