تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

قادیانیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کیخلاف سازشیں تیزکردی ہیں
لاہور(یکم اگست)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاہے کہ برطانیہ میں مقیم قادیانیوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں’’کل جماعتی پارلیمانی گروپ‘‘ بنا کر عالم اسلام اور خصوصاً پاکستان کے خلاف سازشیں تیز کردی ہیں جبکہ برطانوی وزیر اعظم نے اپنی پارٹی کے قادیانی وزیر طارق محموداحمد(لارڈآف ومبلڈن)کومذہبی اورعقیدے کی آزادی کے لئے اپنا خصوصی ایلچی بھی مقررکردیاہے ۔ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے اس پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانی برطانیہ کی حکومت اوردنیاکے سامنے یہ پراپیگنڈہ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ انہیں مذہبی جبرکاسامناہے اوران کے خلاف برطانیہ میں بھی جذبات کوبھڑکایا جارہاہے۔ ایک میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ مسلسل لابنگ کے نتیجے میں پہلے پارلیمنٹ میں کُل جماعتی پارلیمانی گروپ کاقیام عمل میں آیااوراس سال مئی میں اس گروپ نے پارلیمنٹ میں قادیانیوں کے بارے میں اپنی میٹنگ کے ووران ان کے خیراتی کاموں کی تعریف کی اوران کی شکایات پرسخت تشویش کااظہارکیاہے جن میں دعویٰ کیاگیاہے کہ قادیانیوں سے تعصب برتاجاتاہے اور انہیں دباؤمیں لیاجارہاہے کل جماعتی کمیٹی کی سربراہ لیبرپارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون سوبان ہیں جوجنوبی لندن کے حلقے مچم اور مارڈن سے ممبر پارلیمنٹ ہیں، اس حلقے میں قادیانیوں کی بڑی تعداد مقیم ہے اور یہاں ان کی سب سے بڑی عبادت گاہ بھی واقع ہے۔کمیٹی میں سفید فام ممبروں کے علاوہ دوہندوستانی نژاد پارلیمنٹ ممبر سیماملہوترااورثمن جیت سنگھ دیسی کے ساتھ ساتھ عمران خان کے بچوں کی ماں جمائماخان کے یہودی بھائی گولڈزیک سمتھ بھی شامل ہیں، جنہوں نے لندن کے میئر کے الیکشن میں صادق خان سے شکست کھائی تھی ۔ واضح رہے کہ زیک عمران خان کے قریبی دوست ہیں اور لندن میئرکے الیکشن میں عمران نے نہ صرف ان کی حمایت کی تھی، بلکہ اپنے بیٹوں کوبھی ماموں کی مدد کرنے کاحکم دیاتھا۔کمیٹی نے اپنی پہلی میٹنگ میں اس امرپرتشویش کااظہار کیاہے کہ پاکستان ،الجزائراوردنیاکے بہت سے ممالک میں قادیانیوں کوپرسیکیوشن کاسامناہے او یوکے میں بھی وہ مذہبی انتہاپسندوں کانشانہ بن رہے ہیں۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں قادیانیوں کواحمدی مسلم قراردیاہے ۔کمیٹی میں تمام پارٹیوں کے ممبرپارلیمنٹ شامل ہیں،جبکہ اکثریت کاتعلق لیبرپارٹی سے ہے۔حکمران کنزرویٹوجماعت سے سابق وزیرٹرانسپورٹ اوروزیر تعلیم بھی اس میں شامل ہیں۔لندن میں پاکستانی سفارتخانے نے حکومت پاکستان کواس کمیٹی کے بارے میں اطلاع دے دی ہے لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے کوئی ہدایت نہیں ملی۔مسلم کمیونٹی کے رہنماؤں نے اس خدشے کا اظہارکیاہے کہ آزادی مذہب کے نام پرایک ایسے مکتبہ فکر کوزبردستی مسلمان ثابت کیاجارہاہے ،جسے تمام مسلمان غیر مسلم سمجھتے ہیں اورجنھیں پاکستان کی پارلیمنٹ متفقہ طور پرغیرمسلم قراردے چکی ہے ۔رہنماؤں کے بقول قادیانی خود کومسلمانوں کا ایسامکتبہ فکر بناکر پیش کررہے ہیں جومذہبی آزادی پریقین رکھتاہے ۔حالانکہ وہ خود مرزاغلام احمد قادیانی کونبی نہ ماننے والوں کومسلمان نہیں سمجھتے ۔ان کاسارازور اس بات پرہے کہ وہ برطانوی معاشرے میں امن کے ساتھ رہ کربلاامتیاز اوربلاتفریقِ مذہب تمام کمیونٹی کی خدمت کرناچاہتے ہیں،تاکہ اپنے عقائد پھیلاسکیں۔علاوہ ازیں ختم نبوت اکیڈمی لندن کے ڈائریکٹرمولانا عبدالرحمن یعقوب باوا اوراحرارختم نبوت مشن برطانیہ کے صدر شیخ عبدالواحد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہ الزام دھوکہ اورپراپیگنڈہ ہے کہ برطانیہ میں قادیانیوں کے خلاف جذبات کوبھڑکایاجارہاہے ۔انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ قادیانی اپنے آپ کومسلمان ظاہر کرکے دنیاکودھوکہ دیتے ہیں اوراس دھوکے سے بچنااور مسلمانوں کوبچاناہمارافطری حق ہے، چنانچہ ہم کسی کے خلاف نفرت پیدا کرنے کی بجائے اپنے مسلمہ دینی وشہری اورانسانی حقوق کی پاسداری کررہے ہیں،جبکہ قادیانی اپنے کفرواِرتداد کواسلام کے لبادے میں چھپاکر اسلام اورمسلمانوں کے حقوق غصب کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم پوری دنیاکویہ بتاناچاہتے ہیں کہ قادیانی مسلمانوں کاکوئی فرقہ یاحصہ نہیں ہیں۔اس لئے امریکہ اور مغرب ان کومسلمان تصور کرکے ٹریٹ نہ کرے ۔
نفاذِ اسلام کے بغیرملک امن کا گہوارہ نہیں بن سکتا:احراررہنما
لاہور(یکم اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمدیوسف احراراورقاری محمدقاسم بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ یہ ارضِ پاک طویل جدوجہد ،جان ومال اور عزت وآبرو کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی۔ 14اگست 1947ء کو معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداداِس وقت حکمرانوں اور سیاستدانوں کے رحم وکرم پر ہے ،یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیا گیا اور نفاذ شریعت سے ہی قائم رہ سکتا ہے ،دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے دینی جماعتوں اور دینی مدارس کے کردار کو نظر انداز کرنا حقیقت کے برعکس ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے ساتھ ساتھ نظریاتی اور تہذیبی استحکام کی بھی ضرورت ہے، تاکہ ہم اپنی دینی روایات اور ثقافت کا تحفظ بھی کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم مغرب پرستی ،فحاشی وعریانی اور لہوولعب سے بچتے ہوئے اس ملک کے حصول کے اصل مقصد کی طرف آجائیں۔ جس کے لئے ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے قربانیاں دیتے آرہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ،انڈیا،اسرائیل بلکہ پورا عالم کفر کوپاکستان اس کی اسلامی شناخت کی وجہ سے بہت بری طرح کھٹک رہاہے ،لیکن اسلامی نظام کے نفاذکے بغیر اس کوامن کاگہوارہ نہیں بنایاجاسکتا۔
عقیدۂ ختم نبوت اُمت مسلمہ کیلئے شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے
لاہور(2؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا ہے کہ جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کے منصب رسالت و ختم نبوت کے تحفظ کا عقیدہ امت مسلمہ کی شہ رگ کی حیثیت رکھتاہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کی محبت ہمیں سنت نبوی سے ملتی ہے،مدینہ منورہ کے بعد پاکستان وہ واحد مملکت خداداد ہے جو قرآن کے نظام کے نفاذ کے لئے معرض وجود میں آئی تھی،آج پاکستان کی سلامتی کی ضمانت اسی میں ہے کہ ہم قائداعظم محمدعلی جناح مرحوم کے وژن کے مطابق پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے پرامن جدوجہد کے حامل بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاکستان کے آئین کی اسلامی دفعات عالم کفر کو بری طرح کھٹک رہی ہیں، لیکن ہمارا عہد ہے کہ ہم پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
فرقہ واریت‘ طبقہ واریت کو جڑوں سے اکھاڑ نے کی ضرورت ہے
لاہور(3؍اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا لیکن اسلام کے نام پر بنے ہوئے ملک میں اسلام کا نظام نہیں ہے۔ ہمارا معاشی نظام سودی، سماجی ومعاشرتی نظام بے حیائی اور فحاشی وعریانی پر اور سیاسی نظام غیر اﷲ کی حاکمیت کے مطابق چلایا جارہاہے۔ جوکہ دستورپاکستان کی سراسرخلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کی طرف دھکیلنے والے کرپٹ حکمران اور کرپٹ سیاستدان ہیں، جنہوں نے اپنے مفادات کو آگے بڑھانے اور اپنی کرپشن پرپردہ ڈالنے کے لئے نت نئے ڈھونگ رچائے اور اپنے اقتدار کو طول دیتے رہے ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت اور طبقہ واریت کو اُن کی جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے لیکن اس کے لئے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی غیر جانبداری کو یقینی بنائیں توہی نتائج اخذہوسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا عقیدہ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد کسی طور پر بھی فرقہ واریت کی ذیل میں نہیں آتی ،منصب رسالت وختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہدتمام مکاتب فکر کے لئے مضبوط ترین قدر مشترک ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو دستور پاکستان کا پابند بنایا جائے اور قادیانی ریشہ دوانیوں کا سدباب کیا جائے۔
اپوزیشن کو آئینی ‘پارلیمانی راستہ ہی اختیارکرنا بہترہے:کفیل بخاری
لاہور(05اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہا کہ قرآن پاک ساری کائنات کے تمام مسائل کا حل پیش کرتا ہے ۔ہم نے قرآن وسنت سے دوری اختیار کر کے اپنے آپ کو ناکامیو ں اور پستیوں کی طرف دھکیل دیا ہے ۔وہ مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہو ر میں در س قرآن کریم کی نشست میں اصلاحی بیان کر رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ سیکولرازم اورلبرل ازم کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے امریکی و استعماری ایجنڈے کو مستقل بنیادوں پر مسترد کر دینا چاہیے،ملک کولوٹنے ،کرپشن میں ملوث اور ملکی سلامتی کے لیے باعث خطرکسی بڑی سے بڑی شخصیت کو بھی استثنا نہیں ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں حکمرانوں اور سیاستدانوں سے زیادہ عزیز ہے ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے استحکام وترقی کے لیے قومی اتحاد ویک جہتی کی ضرورت ہے ،فرقہ واریت ، دہشت گردی اور سیاسی عدم استحکام کوقومی وحدت سے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت ہی وحدت امت کی ضمانت ہے ، سید کفیل بخاری نے کہاکہ عمران خان برسراقتدارآکر ختم نبوت حلف سے غداری کرنے والوں کوسزادیں اورراجہ ظفرالحق رپورٹ مکمل طور پرشائع کریں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کواپنے وعدے پورے کرنے کاموقع دیناچاہئے ، اپوزیشن پارٹیوں کوآئینی اورپارلیمانی راستے کوہی اختیارکرنا چاہئے ۔عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پرچلانے کاوعدہ پوراکریں توقوم ان کابھرپورساتھ دے گی ہمیں امید ہے کہ وہ برسر اقتدارآکر آئین وقانون کی بالادستی اورحلف کی پاسداری کریں گے، آئین کی اسلامی دفعات کاتحفظ اورنفاذآئین سے وفاداری کاتقاضاہے۔ انہوں نے گلگت ، دیامیرکے سکولوں پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ان ملزمان کوجلد گرفتار کرکے سخت سزادی جائے انہوں نے کہاکہ سکیورٹی ایجنسیز اور ریاستی ادارے تعلیمی اداروں کے تحفظ کوہرصورت یقینی بنائیں۔علم کی شمع کوبجھانے کی سازشوں میں مصروف عناصر اسلام اورانسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرلز اسکولوں کو دھماکوں سے تباہ کرنا بدترین دہشتگردی ہے۔ نگران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان دہشتگردوں کو پکڑ کر قوم کے سامنے لائیں۔
یورپی مبصر مشن انتخابی نظام میں قادیانیوں کی عدم شمولیت کی وجوہ سے لاعلم ہے
لاہور(6؍اگست)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ یورپین مبصر مشن کی طرف سے پاکستان کے انتخابی نظام میں قادیانیوں کی عدم شمولیت اورالگ ووٹرلسٹیں شائع ہونے کے حوالے سے جن تحفظات کا اظہار کیاہے، وہ مکمل طورپرنہ صرف خلاف واقعہ ہے، بلکہ اس سے اس بات کی بھی عکاسی ہوتی ہے کہ یورپین مبصر مشن پاکستان کے آئین اوردستور سے مکمل طور پرناواقف ہے ۔انہوں نے یورپین مبصر مشن کے تازہ بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعتراض اٹھانے والوں کواتنابھی معلوم نہیں کہ پاکستان کے انتخابی سسٹم میں یہ سب کچھ کیوں اورکس لیے کیاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ یورپین مبصر مشن کومعلوم ہونا چاہیے کہ قادیانی 1974ء کی قانون ساز اسمبلی کی متفقہ قراردادِ اقلیت کی روشنی میں غیرمسلم اقلیت کے دائرے میں آتے ہیں۔ قادیانی مسلمانوں کا فرقہ نہیں ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات خاص طورپر ملحوظ رکھنے کے قابل ہے کہ قادیانی جماعت نے اپنے کفر کواسلام کاٹائٹل دے رکھاہے ،وہ دنیا بھرمیں مسلمانوں کے نام پر مسلمانوں کے حقوق پرشب خون مارتے ہیں اور بیرون ممالک کئی اداروں میں مسلمانوں کے حقوق غصب کررہے ہیں۔قادیانی پاکستان کے آئین اور دستور کونہیں مانتے بلکہ دنیابھرمیں پاکستانی آئین کے خلاف پروپیگنڈہ کرکے پاکستان کوبدنام کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ربوہ میں ریاست در ریاست کاماحول قائم ہے اورقادیانی گروہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف امریکہ ، انڈیا اوراسرائیل کاآلہ کار بناہواہے۔ایسے میں یورپین مبصرمشن کاتازہ بیان اورپاکستانی انتخابات پرسوال اٹھانا خلاف واقعہ ہی نہیں مضحکہ خیز بھی ہے ۔ عبداللطیف خالدچیمہ نے عالمی برادری اور عالمی اداروں سے پرزوراپیل کی ہے کہ وہ قادیانیوں کی قانونی حیثیت کوپاکستانی آئین کے تناظر میں دیکھیں اورقادیانی اسلام کے نام پردنیاکوجودھوکہ دے رہے ہیں۔اس کے سدباب کابھی اہتمام کریں۔
خوشاب:مسجدیمامہ مسئلے پر کارروائیاں خطرناک ہیں:ڈاکٹرعمرفاروق
لاہور(7اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرار نے انتباہ کیاہے کہ سرکاری مشینری ضلع خوشاب میں قائد آباد کے 2ٹی ڈی اے کی مسجد یمامہ کے مسئلہ پراپنی غیرجانبداری کویقینی بنائے ورنہ کشیدگی جنم لے گی اوراس کی تمام ترذمہ داری سرکاری انتظامیہ اورقادیانیوں پرعائد ہوگی ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ ایک ذہنی معذور،بدحواس شخص کی طرف سے قادیانی دکانوں کوتالے لگانے کے اقدام کی وجہ سے تحریک ختم نبوت کے دیرینہ اوربزرگ کارکن سید اطہرحسین گولڑوی اورمسجد یمامہ کی انتظامیہ کے عہدیداروں کے خلاف مقدمے کا اندراج انتہائی اشتعال انگیز بلکہ شرانگیز ہے۔ اگر اس کارروائی کونہ روکا گیا اور مسجد یمامہ کی انتظامیہ کے خلاف یک طرفہ کارروائی واپس نہ لی گئی تو تحریک ختم نبوت کے مشترکہ پلیٹ فارم سے قائد آباد ،جوہرآباد اور خوشاب میں احتجاجی مہم کاآغازکیاجائے گا ۔ڈاکٹرعمرفاروق احرار نے الزام عائد کیاکہ سرکاری عہدوں پربراجمان قادیانی افسران حالات کوخراب کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں اورایک ایسی غیرمسلم اقلیت جواپنے آپ کوغیرمسلم تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں،اس کوپرموٹ کیاجارہاہے جوکوئی اچھاشگون نہیں ہے ۔
دنیابھر میں قادیانیت پھیل نہیں بلکہ سکڑ رہی ہے:عبداللطیف خالدچیمہ
لاہور(8اگست)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراورمجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے 3سے 5اگست تک قادیانی جماعت کے لندن میں ہونے والے سالانہ جلسے میں قادیانی نواز گروپ کے رکن سرایڈورڈڈیوی اوردیگر برطانوی مقررین کے پاکستان کے حوالے سے قادیانیوں کورعایت دینے کے لیے دھمکی آمیز مطالبات کوانتہائی اشتعال انگیزبلکہ شرانگیز قراردیتے ہوئے مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان اور ردعمل میں انہوں نے کہاکہ لندن کے سالانہ جلسے میں مرزامسرور احمد کے قادیانیت کے پھیلاؤ کے حوالے سے تمام دعوے جھوٹ پرمبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قادیانیت پھیل نہیں سکڑ رہی ہے اورجوں جوں قادیانیوں پرحقیقت آشکاراہورہی ہے، قادیانی مشرف بہ اسلام ہورہے ہیں۔جس کی کئی تازہ مثالیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قادیانیت کے سرپرست کان کھول کرسن لیں کہ قادیانیوں کے حوالے سے وہ نئی حکومت سے توقعات وابستہ نہ کریں،اس میں بھی وہ منہ کی کھائیں گے۔ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ اگرتحریک انصاف کی حکومت نے قادیانیوں کورعائت دینے کی کوشش کی تواُن کوسیاسی اپوزیشن سے زیادہ مضبوط اپوزیشن کاسامنا کرنا پڑے گا کیونکہ یہ مسئلہ ناموس رسالت صلی اﷲ علیہ وسلم کے تحفظ کا ہے اورعقیدے کے اس مسئلے پرقوم اپنی جان توقربان کرسکتی ہے لیکن آنچ نہیں آنے دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی جماعتوں میں قادیانی لابنگ موجودہے لیکن یہ لابنگ قادیانیوں کے کسی کام نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان عقیدے کے اس مسئلے پرمستعد ہیں اورمستعد ہی رہیں گے۔
ن لیگ نے قادیانیت نوازی کے ریکارڈقائم کیے :سیدکفیل بخاری
لاہور(9اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ ہماری جماعت قرآنی اصول پرعمل پیرا ہے کہ ’’نیکی کے کام میں تعاون اور برائی کے کام میں مخالفت کی جائے گی‘‘۔لاہورسے ملتان جاتے ہوئے چیچہ وطنی میں مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ سے ملاقات اورضروری مشاورت کے بعد انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت جواچھاکام کرے گی،اس کی تائیداورجوغلط کام ہوگا، اس کی مخالفت کی جائے گی ۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے دین دشمنی اورقادیانیت نوازی کے ریکارڈقائم کیے تھے ،سووہ ان کاخمیازہ بھی بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آنے والی عمران خان کی حکومت کوچاہیے کہ وہ ن لیگی حکمرانوں کے انجام بدسے سبق حاصل کرے اورسب کچھ اﷲ تعالیٰ سے ہونے کے یقین پرقائم رہتے ہوئے بیرونی مداخلت کومکمل مسترد کردے۔سید محمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ اور ڈاکٹر محمد آصف نے باہم مشاورت سے طے کیاکہ 14اگست کویوم آزادی کے پروگراموں میں بھرپور شرکت کی جائے گی ۔21اگست کوسیدعطاء اﷲ شاہ بخاری مرحوم کے یوم وفات پران کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیاجائیگا، جبکہ 6ستمبر کواحرار کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس لاہور میں منعقدہوگااور 7ستمبر ملک بھر میں تحفظ ختم نبوت کویوم قرارداداقلیت کے طورپرمنایاجائیگا۔
عمران حکومت سے نیکی میں تعاون اوربرائی میں مخالفت کی جائے گی
لاہور(11اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد اویس اورقاری محمد یوسف احرارنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ایمان کی دعوت ہی پوری امت کی سلامتی کی ضامن ہے ،انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کی مخلوق انسانی قوانین کی وجہ سے تباہی کی طرف جارہی ہے ،الہٰامی قوانین کا نفاذ ہوگا تو ہر سو امن ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرنے کی پرامن جدوجہد کرنا ہر مسلمان کا فرض منصبی ہے۔ حکومت الٰہیہ کا قیام پرامن جدوجہد سے ہی قیام پذیرہوگا ،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی نئی حکومت کے اچھے کام میں تعاون کریں گے اوربرائی کے ہرکام میں رکاوٹ ڈالیں گے اوریہ طرزعمل قرآنی تعلیمات سے ہی اخذکردہ ہے۔ انہوں نے اس امید کااظہاربھی کیاکہ عمران خان اپنے اعلان اور وعدے کے مطابق ریاست مدینہ کی طرز پراسلامی فلاحی ریاست کا قیام عمل میں لائیں گے اورمعاشرے سے برائیاں ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے ۔
یومِ آزادی اسلام اوروطن کیلئے قربانی کے عہدکی تجدیدہے
لاہور(13اگست)مجلس فروغ نظریہ پاکستان نے یوم آزادی کے حوالے سے کہاہے کہ آزادی کااصل تصور اسلام نے دیااورانسانوں کوحریت فکر سمجھادیا۔مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے بانی رہنمامولانا زاہدالراشدی ، مولاناعبدالرؤف فاروقی، سید محمد کفیل بخاری اورعبداللطیف خالدچیمہ نے اس موقع پراپنے پیٖغام میں کہاکہ قوم ،نظریہ اسلام اورنظریہ پاکستان کو سنبھالنے والی بن جائے تویوم آزادی کے تقاضے پورے ہوسکتے ہیں۔ان رہنماؤں نے کہاکہ 14اگست کے دن ہمیں یہ تجدید عہد کرناچاہئے کہ ہم اسلام اوروطن کے لیے سب کچھ قربان کردیں گے ۔انہوں نے کہاکہ وطن سے محبت اﷲ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کی سنت مبارکہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے لیے ضروری ہے کہ وہ سیاستِ مدینہ پرعمل پیراہوتے ہوئے ریاست مدینہ کی تشکیل کے لیے کوشاں ہوجائے ۔ انہوں نے کہاکہ آج کا دن بانی پاکستان اورشہداء تحریک پاکستان کودل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے احرار کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آج کے دن کا آغاز تحریک پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب سے کریں اورتحریک پاکستان کے اصل عوامل ومحرکات سے قوم کوآگاہ کرنے کااہتمام کریں۔
ملک بھر میں مجلس احراراسلام کے زیراہتمام 14؍اگست منایاگیا
لاہور(14اگست)مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے قائدین مولانا زاہدالراشدی ،مولاناعبدالرؤف فاروقی،سید محمدکفیل بخاری اور عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ پاکستان کسی وقتی ،ہنگامی یاعارضی تحریک کانتیجہ نہیں بلکہ سوسالہ فکر،تجسس اورجان ومال کی قربانی کے بعد یہ خطہ حاصل کیاگیالیکن رولنگ کلاس نے اس کامنظرہی بدل کررکھ دیا۔مجلس فروغ نظریہ پاکستان کے قائدین نے اپنے بیانات اورخطابات میں کہاہے کہ 71سال سے ایک ہی کلاس اقتدارپرقبضہ جمائے ہوئے ہے اورعام آدمی کسمپرسی میں زندگی گزاررہاہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے خطے اورنظریے کے دشمن کوایٹمی پاکستان پسند نہیں ہے اورہم سمجھتے ہیں کہ دشمن کا ہدف بھی ایٹمی پاکستان ہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک بناتے وقت جونعرہ لگایاگیا تھا،اسی کلمہ اسلام کے نظام کونافذکریں گے تومخلوق کوراحت نصیب ہوگی ۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے زیراہتمام ملک بھرمیں یوم آزادی تزک واحتشام سے منایاگیا اورمختلف مقامات پرپرچم کشائی کی تقریبات بھی منعقد ہوئیں۔دفترمجلس احراراسلام چیچہ وطنی میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ ،شیخ عبدالغنی ،خان حق نواز درانی،مبلغ ختم نبوت مولانا محمدسرفرازمعاویہ ،حکیم حافظ محمد قاسم اوردیگر مقررین نے کہاکہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دوسری بڑی ریاست ہے جوایک نظریے کی بنیاد پرمعرض وجودمیں آئی وہ نظریہ اﷲ تعالیٰ کی حاکمیت قائم کرنے کاہے۔ اﷲ تعالیٰ کی حاکمیت قائم ہوگی اورطاقت کا سرچشمہ اﷲ پاک کی ذات کو قراردیا جائے گا توہی قیام پاکستان کا مقصد پوراہوگا۔علاوہ ازیں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں یوم آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی،مجلس احراراسلام چناب نگرمیں جامع مسجد احرارمیں یوم آزادی کی تقریب ہوئی جس میں مولانا محمدمغیرہ،مولانامحمودالحسن ،قاری عمرفاروق،قاری محمدطارق اوردیگرنے شرکت وخطاب کیا،جبکہ مجلس احراراسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے جامع مسجد معاویہ میں مولانامحکم الدین ،حافظ محمداسماعیل اوردیگر نے یوم آزادی کی تقریب میں شرکت وخطاب کیا۔
چناب نگر:یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب‘احراررہنماؤں کا خطاب
چناب نگر(14اگست)مجلس احراراسلام چناب نگرکے زیراہتمام جامع مسجداحرارمیں پرچم کشائی کی تقریب منعقدہوئی ۔جس سے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی مبلغ اورخطیب جامع مسجداحرارمولانامحمدمغیرہ ، مولانامحمودالحسن ،قاری عمرفاروق ،قاری محمدطارق ،قاری مخدوم بلال اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم تحریک پاکستان کے اصل مقاصد کی تکمیل کے لئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے ،کیونکہ یہ وطن مظلوم وبے کس مسلمانوں نے طویل قربانی وجدوجہدکے بعد اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے حاصل کیا اور یہ اصل مقصد آج تک تشنہ تکمیل ہے ،یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیا گیا اور نفاذ شریعت سے ہی قائم رہ سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھیں اورلہوولعب سے بچتے ہوئے اس ملک کے حصول کے اصل مقصد کی طرف آجائیں۔ جس کے لئے ایک صدی سے زیادہ عرصہ سے قربانیاں دیتے ہوئے آرہے ہیں۔آخرمیں پاکستان کی بقاء وسلامتی اورشہداء تحریک پاکستان کے لیے خصوصی دعابھی کرائی گئی ۔
قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد کی تکمیل ہی ملک میں انقلاب لاسکتی ہے
لاہور(14اگست)یوم آزادی کے موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے زیر اہتمام ایوان احرارنیومسلم ٹاؤن لاہورمیں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس سے مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمدیوسف احرار،محمد قاسم چیمہ ،قاری محمدقاسم بلوچ،حاجی محمد لطیف اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ قیام پاکستان کے وقت بانی پاکستان محمد علی جناح مرحوم نے پاکستان میں جس نظام کے نفاذ کی بات کی تھی، وہ قرآن وسنت پر مبنی ہے اور قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ سے 70سال سے حکمران اور سیاستدان انحراف برت رہے ہیں ۔جس کی وجہ سے آج ملک انار کی کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران ،مقتدر حلقے اورسیاستدان قیام ملک کے اصل مقصد کی طرف آجائیں، تاکہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو ۔ 14اگست کے دن معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداداس وقت حکمرانوں اور سیاستدانوں کے رحم وکرم پر ہے ،یہ ملک نفاذشریعت کے نام پر حاصل کیا گیا اور نفاذ شریعت سے ہی قائم رہ سکتا ہے ۔
اقوام متحدہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف کرداراَداکرے:مفتی عطأالرحمن
کراچی(16اگست)مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی ، مولاناشفیع الرحمن احرار ،قاری علی شیر قادری اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں کے ایمان پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔ خاکوں کی اشاعت سے حالات خراب ہو نے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے آقائے کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کیلئے پوری قوت ایمانی کیساتھ اٹھ کھڑی ہو اور اس شیطانی عمل کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت کیلئے قانون سازی کرائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ جبکہ مادر پدر آزاد ممالک میں دو طرفہ رضا مندی کے بغیر کسی کو چھونے سے بھی سزا ہوتی ہے لیکن توہین آمیز خاکے بنانیوالے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری کررہے ہیں اور اقوام متحدہ ان کے اس مفسدانہ عمل کو روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام مسلم ممالک مل کر اس فتنے کے خلاف آواز بلند کریں اور مضبوط حکمت عملی کے ذریعے گستاخانوں خاکوں کی اشاعت رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے علماء و خطباء سے اپیل کی کہ آج کا جمعہ ’’یوم عشق رسولﷺ‘‘کے طور پر منائیں اور اپنے اپنے خطبات جمعہ میں محبت رسولﷺکے حوالے سے بیان کریں۔
گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں یومِ احتجاج،جلوس ،ریلیاں
لاہور(17اگست)ہالینڈ کی پارلیمنٹ میں ستمبرکے دوسرے ہفتے میں توہین آمیز خاکوں کی نمائش اورمقابلوں کواِنسانیت کے خلاف بڑاخطرہ قراردیتے ہوئے متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان ،جمعیت علماء اسلام اورکئی دیگر دینی جماعتوں کے زیراہتمام گزشتہ روزملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالت منایا گیا۔ خطبات جمعۃ المبارک کے موقع پرتمام مکاتب فکر کے رہنماؤں علماء کرام اورخطباء عظام نے صدائے احتجاج بلند کی اور عوام کوبیدار اور منظم کرنے کے لیے جناب نبی کریم ﷺ کی حرمت وتقدیس پرتفصیلی روشنی ڈالی اور کہاکہ محسن انسانیت ﷺ کی توہین کے مرتکبین دنیاکے امن کوتہہ وبالا کرنا چاہتے ہیں۔قائداحرار سیدعطاء المہیمن بخاری ،شیخ الحدیث مولانا زاہدالراشدی ،مولاناعبدالرؤف فاروقی ،، حافظ عاکف سعید، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،مولانامحمدامجدخان ،قاری محمدزواربہادر،سردارمحمدخان لغاری، مولانا محمدالیاس چنیوٹی ،قاری محمدرفیق وجھوی،علامہ سیدضیاء اﷲ شاہ بخاری ، سیدمحمدکفیل بخاری ،عبداللطیف خالدچیمہ اورکئی دیگر مرکزی رہنماؤں نے اپنے اپنے بیانات اورخطبات میں کہاکہ حضو ر پاکﷺمقصودکائنات ہیں آپ کے لیے دنیاسجائی گئی آپ کی شان میں گستاخی اورطعن وتشنیع کرنے والوں کی دنیاوآخرت دونوں خراب ہوں گی۔مولانا زاہدالراشدی نے مرکزی جامع مسجد گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے اعلان کے بعد پاکستان کوعالمی سطح پراپنا سفارتی کردارادا کرناچاہئے تھا جو نہیں کیا جا رہا۔ سید محمد کفیل بخاری نے گوجرانوالہ میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توہین آمیزخاکوں کی نمائش عالمی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے اورتوہین مذہب اورتوہین رسالت کی سرپرستی کرکے ہالینڈ کی حکومت انسانیت کوتباہی کے دہانے پرلاناچاہتی ہے ۔ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاکہ اقوام متحدہ اور اوآئی سی اس معاملے میں اپنا کرداراداکرے۔ متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاہے کہ نگران حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے کوئی مؤثر کردار ادا نہیں کیا، انہوں نے کہاکہ ہم نے قادیانی نواز سیاستدانوں اور حکمرانوں پر پوری توجہ دے رکھی ہے۔علاوہ ازیں کراچی ،حیدرآباد،سکھر، صادق آباد ،رحیم یارخان ،بہاولپور، ملتان چیچہ وطنی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، ساہیوال، لاہور، راولپنڈی ، اسلام آباد، پشاور،کوئٹہ سمیت ملک کے طول و عرض میں ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے مجوزہ انعقاد پرشدید نقطہ چینی کی گئی اور کہاگیاکہ مسلما ن ناموس رسالت اورتحفظ ختم نبوت کے لیے اپنی جانیں قربان کردیں گے لیکن اس مسئلہ پرآنچ نہیں آنے دیں گے ،ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینرعبداللطیف خالد چیمہ نے مرکزی دفترسے جاری اپنے بیان میں فحش اورگستاخانہ ویب سائٹس بلاک کرنے کے فیصلے پرایف آئی اے اورپی ٹی اے کے اقدام کوسراہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آج ملک بھرمیں اس پراحتجاج ہوااور ضرورت پڑی تو اس پرسخت لائحہ عمل بھی اختیار کیاجائیگا کیونکہ حرمت رسول ﷺ ہمیں ہرشے سے زیادہ عزیزہے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ختم نبوت قانون میں ترمیم اورممتازقادری کی شہادت ن لیگ کے سیاہ ترین اقدامات تھے ۔تحریک انصاف کے اقتدار کے آنے پرہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کرتے ہیں کہ وہ دین دشمنی اورقادیانیت نوازی سے باز رہے ،ورنہ اس کا حشر ن لیگ سے بھی بدترہوگا۔
عالمی سطح پر ناموسِ رسالت پر قانون سازی کرائی جائے:مفتی عطا الرحمن
کراچی(17اگست)مجلس احراراسلام سندھ کے امیرمولانامفتی عطاء الرحمن قریشی ،شفیع الرحمن احراراور قاری علی شیر قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مسلمانوں پر حملہ اور بدترین دہشت گردی ہے۔ خاکے بنانے والے امن کے دشمن ہیں۔ خاکوں کی اشاعت سے حالات خراب ہو نے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے آقائے کریم ﷺ کے ناموس کے تحفظ کیلئے پوری قوت ایمانی کیساتھ اٹھ کھڑی ہو اور اس شیطانی عمل کو روکنے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران عالمی سطح پر تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے قانون سازی کروائیں اور اس سلسلہ میں تمام ضروری اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی تہذیب ڈیڑھ ارب افراد کے دینی جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ جبکہ مادر پدر آزاد ممالک میں دو طرفہ رضامندی کے بغیر کسی کو چھونے سے بھی سزا ہوتی ہے لیکن توہین آمیز خاکے بنانیوالے اپنے شیطانی عمل سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کو خون کے آنسو رولا رہے ہیں اور اقوام متحدہ انکے اس مفسدانہ عمل کو روکنے کیلئے کوئی کردار ادا نہیں کررہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان اس سلسلہ میں اپنا کردار اداکرے۔
اغیارکے سامنے سرجھکانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے
کراچی (18اگست)مجلس احراراسلام سندھ کے امیرمفتی عطاء الرحمن قریشی نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قر آن و حدیث سے روگردانی امت کیلئے پریشانی و زوال کا باعث بن رہی ہے برائی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے نیکی کو عام کر ناہو گا، ہمارے تمام مسائل کا حل اﷲ اور اس کے رسولﷺ کی اطاعت میں ہے اوور ہماری نا کامی کا سبب قرآن و حدیث سے دوری ہے۔ جس کی وجہ سے ہم مسلمان خوار ہو رہے ہیں۔ کامیابی حاصل کر نے کیلئے مسلمانوں کو دین اسلام اور اور حضور ﷺ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل کر نا ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے ،جس میں کو ئی جبر نہیں اور یہ اﷲ کا پسندیدہ دین ہے۔جس کو اَپنا کر مسلمان دنیا و آخرت میں سر خرو ہو سکتا ہے۔ اغیار کے سامنے سر جھکانے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتے، بلکہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہی ہمارے لئے عملی نمونہ ہے۔ جس کو آج کے مسلمان نے بالکل چھوڑ دیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفریہ طاقتیں اپنے کفر کے بل بوتے پر مسلمانوں پر قبضہ جمانے کی ناپاک کوششیں کرتی ہیں لیکن ہم مسلمان ان سازشوں کو سمجھتے ہی نہیں، بلکہ اپنے اختلافات میں گھر جا تے ہیں۔ ہمیں اختلافات میں گھیرنے کیلئے کفریہ طاقتوں کا ایک منصوبہ ہے،جس کو ہم نے مل کر ناکام بنا نا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ کفریہ سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہمہ وقت تیار اور آپس میں اجتماعیت کے ساتھ اپنے تمام تر اختلافات اور مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہو ئے اکٹھا ہو نا ہو گا اور دین اسلام کی حفاظت اور اشاعت کیلئے مستعدوتیار ہو گا، وگرنہ دنیا و آخرت میں ذلت اٹھا نا پڑے گی ،انہوں نے کہا کہ ہمیں اجتماعی طور پر استغفار اور نبی کریم ﷺ کے طریقوں پر چلنے کیلئے اپنی زندگیوں کو تبدیل کر نا ہو گا، تب ہی ہماری زندگی میں انقلاب آسکتا ہے اور کفر کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔
ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جائیں:سیدمحمدکفیل بخاری
گوجرانوالہ(18اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب صدر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ حکومت پاکستان اقوام متحدہ میں توہین آمیزخاکوں کے حوالے سے ہالینڈکے خلاف قراردادپیش کرے ۔ انہوں نے کہاکہ نبی کریم ﷺ کی توہین کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت توہین آمیز خاکے شائع کرنے کے فیصلے پرہالینڈ سے سفارتی تعلقات معطل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب میں کیا۔ سید کفیل بخاری نے کہاکہ او۔آئی۔ سی ہالینڈ کے خلاف مؤثر آواز بلند کرے اور مسلم ممالک کے حکمران ہالینڈ کی مصنوعات کابائیکاٹ کریں۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق مذہب اورمقدس شخصیات کی توہین جرم ہے ۔انہوں نے کہاکہ مجلس احرار آئندہ ہفتے پورے ملک میں ہالینڈکے خلاف شدید احتجاج کرے گی اور مسلم ممالک کے سفیروں کویادداشت بھجوائی جائے گی ۔اس موقع پرمجلس احراراسلام گوجرانوالہ کے سرپرست شیخ الطاف الرحمن ،صدرخاوربٹ ، جنرل سیکرٹری محمداکمل ،طلحہ صدیقی اورمہرمحمدیونس ساقی بھی موجودتھے۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ایک اجلاس 6ستمبر جمعرات کو مرکزی دفتر لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ جس میں ملک کی دینی وسیاسی صورت حال کا جائزہ لے کر ایک رپورٹ تیار کی جائے گی اور لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔ اجلاس کی بابت ایجنڈا مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ کی جانب سے مرکزی مجلس شوریٰ کے تما م ارکان کو جاری کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتا یا کہ 7ستمبر جمعۃ المبار ک کو 1974ء کی قرارداد اقلیت کے حوالے سے ملک گیر سطح پر یوم تحفظ ختم نبوت جوش وخروش کے ساتھ منایا جائیگا اور مرکزی اجتماع بعدنماز مغرب مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا ۔
فیصل آباد:مسلم‘قادیانی تصادم کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں
لاہور(25اگست)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے گھسیٹ پورہ (فیصل آباد) میں ہونے والے مسلم، قادیانی تصادم کوانتہائی افسوس ناک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسی غیرمسلم اقلیت کوجواپنے آپ کو غیرمسلم تسلیم ہی نہیں کرتی،مسلم اکثریت پرمسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس قسم کے سانحات رونماہوتے ہیں ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینر عبد اللطیف خالد چیمہ نے مطالبہ کیاہے کہ اس سانحہ کی اعلیٰ سطح پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائے ،تصادم کے اصل عوامل ومحرکات کا جائزہ لیاجائے اورذمہ داران کوقانون کے کٹہرے میں لاکرعبرت کانشان بنایاجائے ۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ بیوروکریسی میں گھسے ہوئے بعض افسران اس سانحہ پراثرانداز ہورہے ہیں۔
کُل جماعتی ختم نبوت کانفرنس 7 ستمبرکو دفتراحرارلاہورمیں ہوگی
لاہور(26اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں 7ستمبر جمعۃ المبارک کو بعدنماز مغرب ہونے والی ’’کل جماعتی ختم نبوت کانفرنس‘‘کے چیف آرگنائزر میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ مجلس احراراسلام اپنی قدیم روایات کے مطابق تما م مکاتب فکر کو عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی مضبوط ترین قدر مشترک پر متفق ومتحد کرنے کا عزم لے کر آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا یقین ہے کہ منصب رسالت وتحفظ ختم نبوت کی پرامن جدوجہد اتحاد امت کی مظہر ہے انہوں نے بتایا کہ قائد احرارسید عطاء المہیمن بخاری کی سرپرستی میں ہونے والی اس کانفرنس میں دیوبندی ،بریلوی،اہلحدیث مکاتب فکر کے علاوہ دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماشرکت وخطاب کریں گے ا ور منکرین ختم نبوت قادیانیوں کو اجتما عی طور پر دعوت اسلام کا فریضہ سر انجام دیں گے ،جو پو ری امت کی ذمہ داری ہے ، انہوں نے کہا کہ امریکی و استعماری قوتیں پھر قادیانیوں کی حمایت میں سر گرم ہو گئی ہیں اوراقلیت کواکثریت پرمسلط کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جوکہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے انہوں نے کہاکہ تو ہین رسالت کے مرتکب افراد کی سزا سزائے موت ہے ۔امپورٹڈ دباؤ پر سزائے موت کے خاتمے یا توہین رسالت قانون میں تبدیلی یا اس کو غیر موثر کر نے کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،قادیانیوں کی ناپاک چالو ں سے واقف ہیں۔ ہم ان سے نمٹنا جا نتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کو آئین پاکستان کا پابندبنایا جائے اوران کوشعاراسلام کے استعال سے روکاجائے۔ جب تک یہ اپنی آئینی حیثیت کوتسلیم نہیں کرلیں گے، تب تک ملک کوامن کوگہوارہ نہیں بنایاجاسکتا ،قادیانی اس وقت ملک کیلئے زہر قاتل ہیں اور ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں۔حکومت ان کی منفی سر گرمیاں روکے بصورت دیگر شمع رسالت کے پروانے کسی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ۔
عیدپر مدارس کے خلاف کریک ڈاؤن افسوسناک ہے:قائداحرار
لاہور(26اگست)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ ،نائب امیرپروفیسرخالد شبیراحمد،سید محمدکفیل بخاری ،سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورسیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر عمرفاروق احرار نے کہاہے کہ نئی حکومت کے سربراہ عیدالاضحی کے موقع پردنیاکی سب سے بڑی این جی او ’’دینی مدارس‘‘کے خلاف ہونے والے غیراعلانیہ کریک ڈاؤن کافوری نوٹس لے ورنہ شدید اشتعال پھیلے گا ۔مرکزی دفترسے جاری اپنے بیان میں سیدعطاء المہیمن بخاری اوردیگررہنماؤں نے کہاکہ قربانی کے موقع پرقربانی کی کھالیں دینی مدارس کی آمدن کا بڑا ذریعہ ہوتی ہیں۔جن سے کئی مہینے تک دینی مدارس کے مصارف اورطلبہ کی کفالت کی جاتی ہے لیکن نئی حکومت کے آتے ہی کھالوں کی کولیکشن کوجس طرح سبوتاژ کیاگیا،اس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ احرارکے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے کہاکہ انتہائی دکھ سے کہناپڑ رہاہے کہ دینی مدارس کے طلبا کی تعلیم کاراستہ روکاجارہاہے۔ اگریہی نیاپاکستان ہے توپھربڑے افسوس سے کہنا پڑے گا کہ قرآنی وآسمانی تعلیمات کا راستہ روکنے والے ریاست مدینہ کے قیام کے علمبردار کیسے بن گئے ہیں؟انہوں نے کہاکہ پہلے دینی مدارس کوچند سالوں سے کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ لازمی قراردیاگیا،آہستہ آہستہ اجازت نامے منسوخ کیے گئے اورپھرامسال ایک ملک گیر پالیسی کے تحت کھالیں اکٹھی کرنے کے موقع پردینی مدارس کے کارندوں کوہراساں کیاگیا،گرفتارکیاگیا،مقدمات بنائے گئے،کھالوں کے ریٹ کم ترین سطح پرلایاگئے ۔انہوں نے کہاکہ کیا یہ انسانی رویہ ہے کہ جس کی تحسین کی جائے! انہوں نے کہاکہ دینی مدارس ،دنیا میں فری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبا کی مکمل کفالت بھی کرتے ہیں۔اس رویے سے دینی حلقوں ،دینی مدارس اوردینی جماعتوں کے ساتھ ساتھ عوام پربھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ جناب عمران خان سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس صورتحال کا نوٹس لیں اور دینی طبقات کوگزندپہنچانے والے عناصر کا محاسبہ بلکہ سدباب کی جائے کیونکہ یہ دینی مدارس کا بے رحمانہ معاشی قتل ہے ۔مجلس احراراسلام پاکستان کی قیادت نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان اورتنظیمات مدارس دینیہ سے بھی کہاہے کہ وہ اس بابت مؤ ثر لائحہ عمل اختیار کرے اور پیچھے ہٹنے کی بجائے آگے بڑھے اورعوام کوصحیح صور تحال سے باخبررکھے ۔
اقتصادی مشاورتی کونسل میں سکہ بند قادیانی کو شامل کرنے پر تحفظات
لاہور(3ستمبر)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے اکنامک ایڈوائزری کونسل میں سکہ بندقادیانی عاطف میاں کوکونسل کارکن بنانے پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدترین قادیانیت نوازی قراردیاہے۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالدچیمہ نے اس پرکہاہے کہ یہ قادیانیوں کو ماہرین معیشت کے نام پرقوم پرمسلط کرنے کے مترادف ہے۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے سیالکوٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کیاجبکہ مرکزی دفتر لاہورسے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم توتوہین آمیزخاکوں کے مسئلے پرحکومت کوخراج تحسین پیش کرچکے ہیں لیکن یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ قادیانی کمیونٹی جواسلام اوروطن دونوں کی غدار ہے کے افراد کو پرموٹ کیاجارہاہے جس کی تازہ ترین مثال عاطف میاں کی اکنامک ایڈوائزری کونسل میں نامزدگی ہے۔انہوں نے کہاکہ کوئی قادیانی پاکستان کی معیشت کے لیے مفیدنہیں ہوسکتا۔عمران خان کویہ خوش فہمی ختم کردینی چاہیے کہ ایسے افراد پاکستان کوفائدہ پہنچاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اکھنڈبھارت قادیانیوں کا مذہبی عقیدہ ہے اورپاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے راز قادیانی ڈٖاکٹر عبدالسلام نے ہی افشاں کیے تھے یہ آستین کے سانپ ہیں ان کونہ پالاجائے ورنہ یہ ضرور ڈسیں گے۔
سیّدعطاء اﷲ شاہ بخاری تحریک آزادی اورتحریک ختم نبوت کے سالارتھے
گجرات،چنیوٹ(21؍اگست)مجلس احراراسلام ضلع گجرات کے امیر قاری محمدضیاء اﷲ ہاشمی نے مدرسہ محمودیہ معمورہ ناگڑیاں میں یومِ امیرشریعت پرکارکنانِ احرار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیرشریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ برصغیر کے قافلۂ حریت کے سالاراور اسلام کی شمشیر برہنہ تھے ۔ وہ اول وآخر اسلام کے مبلغ تھے ۔انہوں نے تحریک آزادی وطن،تحریک کشمیر،تحریک کپور تھلہ،تحریک مدح صحابہؓ، تحریک انسدادِشاتم رسول ،تحریک ختم نبوت اور تحریک حکومت الٰہیہ سمیت درجنوں ملی اور اسلامی تحریکوں کی قیادت کی۔حضرت امیرشریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ نامور خطیب،عظیم دینی وسیاسی رہنمااور سچے عاشقِ رسول تھے ۔قادیانیت کے سدباب اور ناموسِ رسالت کے تحفظ کے لیے انہوں نے اپنی زندگی کو داؤ پر لگا رکھا تھااجلاس میں بھائی محمدافضل۔ حافظ محمدسفیان، حافظ عطاء المحسن، حافظ معوذ، حامد نادر، ثاقب نادر سمیت کثیر احرار کارکنوں نے شرکت کی۔علاوہ ازیں چنیوٹ میں بھی ایک تقریب میں مقامی احراررہنما طلحہ شبیرنے بھی حضرت امیرشریعت کی دینی وملی خدمات کو سراہا اورانہیں بھرپورخراج تحسین پیش کیا۔
مسجدسیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ ناگڑیاں میں ’’امیر شریعت سیمینار‘‘ کا انعقاد
(3؍ اگست 2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر، نواسۂ امیر شریعت سید محمد کفیل بخاری مدظلہ نے جمعتہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ نے اپنا بچپن اسی گاؤں ناگڑیاں میں گزارا، اور کہا کہ امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی تحریک ختم نبوت میں لازوال قرنیاں ہیں جن کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا اور امریکن سامراج کے ظالمانہ تسلط کے خاتمہ کیلئے آج پھر سیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی ضرورت ہے۔ اور کہاکہ امیرشریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاریؒ نے ساری زندگی برطانوی سامراج کے خلاف حکومت الٰہیہ کے قیام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی جدوجہد میں گزار دی۔شعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت مجلس احراراسلام پاکستان کے ناظم ڈاکٹر محمد آصف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ توحید د ختم نبوت جیسی مظبوط ترین قدر مشترک پر اکھٹا کرنا مجلس احراراسلام کے بنیادی مقاصد میں شامل ہے۔ دین کا کام کرنے والی تمام جماعتیں ہماری فطری حلیف ہیں۔مجلس احراراسلام ضلع گجرات کے امیر قاری محمدضیائاﷲ ہاشمی نے امیرشریعت سیمینار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امیرشریعت سیدعطائاﷲ شاہ بخاریؒ مجلس احراراسلام کے بانی ہے اور امیرشریعت سیدعطائاﷲ شاہ بخاریؒ نے برصغیر میں حریت فکر کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ اور کہاکہ شہداء ختم نبوت کے مشن کی تکمیل تک ہم اپنی جدوجہد جاری رکھے گے۔ اگر احرار تحریک ختم نبوت میں قربانی نہ دیتے تو آج ملک کفروارتداد کے قبضے میں ہوتا۔ شہداء ختم نبوت کے قاتل دنیا وآخرت میں عبرت کا نشان بن گئے۔ناموس رسالت کا تحفظ مسلمانوں کا اثاثہ ہے ہم اپنا اثاثہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔نواسۂ امیرشریعت سیدمحمدکفیل بخاری مدظلہ نے اپنے بیان کے بعد 2 سال سے فارغ ہونے والے طلباء کی دستاربندی کی، فارغ ہونے والے طلباء میں حافظ شکیل، حافظ محمدسفیان، حافظ عطاء المحسن، حافظ معوذ بٹ، حافظ مطیع اﷲ، حافظ عبدالغفور، حافظ سیف اﷲ، حافظ سعد شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.